31.4 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناونا جرم ،سعودی ولی عہدنے جاپانی وزیراعظم سے غزہ میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

Gaza

ریاض،19اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق بدھ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھناو¿نا جرم اور ایک وحشیانہ حملہ ہے۔خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جاپانی وزیراعظم فوکو کشیدا نے سعودی ولی عہد سے فون پر بات کی۔ انہوں نے فون پربات کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ مملکت سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک گھناونا جرم اور وحشیانہ حملہ سمجھتی ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خطے اور دنیا میں سلامتی، امن اور استحکام پر اس جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اسی تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان سے کو یونانی وزیراعظم نے فون پر بات کی۔ انہوں نے بھی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اے کے مطابق فون کے دوران ولی عہد نے کشیدگی کی رفتار کو کم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کی کمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہیں۔

Related posts

کیرانہ کی شاداں نے 11ویں کلاس ٹاپ کی

Hamari Duniya

بھارت اور سعودی عرب نے دوطرفہ دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا کیا عہد، مرکزی وزیر اجے بھٹ ورلڈ  میں ڈیفنس شو شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچے

Hamari Duniya

بائیڈن ہیرس کو لے ڈوبے، ڈیموکریٹس کے رہنماؤں نےامریکی صدر پر شکست کا سارا ملبہ ڈال دیا

Hamari Duniya