24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سالک بستوی کی کتاب سخن ہائے اہل قلم کا اجراء

Sukhan Ahle Qalam

سدھارتھ نگر،26 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

انجمن پیغامِ ادب سدھارتھ نگر کی جانب سے جاوید سرور کے مکان پر ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر نیاز اعظمی اور نظامت نور قاسمی نے کی ڈاکٹر محمد شاہد خان مہمانِ خصوصی رہے۔ سالک بستوی کی ادبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے حالیہ کتاب سخن ہائے اہل قلم کا اجراء ہوا۔ اس کی پیش رفت مونس فیضی نے کی، بعد ازاں جاوید سرور کی نعت پاک سے شعری سفر کا آغاز ہوا جس میں تمام شعراء نے اپنے اپنے تعزیتی کلام پیش کئے 10:30شب دعائے مغفرت کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔ منتخب اشعار مندرجہ ذیل ہیں۔

Sukhan Ahle Qalam

رہا قابو نہ آنسو پر جنازہ جب اٹھا ان کا
ہزاروں لوگ شاہد ہیں فلک بھی رمجھمایا ہے

نور قاسمی

قاصد کمالِ فن کو سراہے گا تیرے کون
محفل میں تھا جو ایک سخن داں چلا گیا

ریاض قاصد

رشک کرتے ان کی دانائی پہ اہل علم و فن
وہ تھے اپنے آپ میں اک چلتی پھرتی انجمن

مونس فیضی

وہ جس کا نام تھا سالک ادب شناسوں میں
وہ اہلِ بزم کو مغموم کر کے چھوڑ گیا

جاوید سرور

عالمِ ذیشان تھے ممتاز سالک بستوی
قوم کی پہچان تھے ممتاز سالک بستوی

ڈاکٹر نیاز اعظمی

ہماری آنکھ سے آنسو مسلسل آج بہتے ہیں
یہاں حاضر سبھی چہرے انہیں ہی یاد کرتے ہیں
پنکج سدھارتھ
حضرت سا لک بھی رخصت ہو گئے
ان کی یا دیں اور کہا نی رہ گئی
موت نے دی اک حیا ت نو انھیں
مضطرب دنیائے فانی رہ گئی
(زاھد آزاد جھنڈانگری)
ان کے علاوہ دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔

Related posts

ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کی جانب سے’ہم بھارت کے لوگ‘ عنوان کے تحت مذاکرہ

Hamari Duniya

عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار، علماء کرام کا تعلیم اور تقسیم وراثت کیلئے تحریک چلانے پر زور

Hamari Duniya

صدقۂ فطر غلہ ہی نکالنا ضروری ہے،نقدی (روپیہ پیسہ) نکالنا درست نہیں: مطیع اللہ مدنی

Hamari Duniya