17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آج آکاشوانی پر نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کے طلبہ کا پروگرام ہوگا نشر

Akash Wani

پربھنی، 26 فروری (نمائندہ)۔

آکاشوانی کیندر پربھنی کے بال منڈل پروگرام کے تحت مراٹھی بھاشا گورو دن اور قومی سائنس کے دن کے موقع پر نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کے طلباء وطالبات نے اسکول کی صدر معلمہ عائشہ کوثر علی شاہ خان کی رہنمائی میں اور مراٹھی مضمون کے ٹیچر شیخ اقبال سر اور سائنس کے مضمون کے ٹیچر بصیر خان سر کی قیادت میں بہت ہی بہترین پروگرام پیش کیا۔
مذکورہ پروگرام آج 27 فروری 2024 بروز منگل صبح 11:10 بجے آکاشوانی کیندر پربھنی سے نشر کیا جائے گا۔ آپ تمام مذکورہ پروگرام ضرور سنیں۔ اس طرح کی اپیل اپیل اسکول کی جانب سے سے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کی گئی ہے۔ موبائل پر آکاشوانی کے پروگرام سننے کے لیے 1) پلے اسٹور سے نیوزآن ایئر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ 2) ریڈیو آئیکون پر کلک کریں 3) سرچ آپشن میں مہاراشٹر لکھ کر تلاش کریں 4) آکاشوانی پربھنی پر کلک کریں پروگرام شروع ہو جائے گا۔
اس کامیابی پر آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری الحاج علی شاہ خان، صدر الحاج عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر معلمہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔

Related posts

‌مظفر نگر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فیض ناصر میں آل انڈیانعتیہ مقابلہ اختتام پذیر

Hamari Duniya

راجستھان کے ڈاکٹراعظم بیگ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

Hamari Duniya

Al Falah High School Malad : الفلاح ہائی اسکول ملاڈ میں ’تعلیمی ہفتہ‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya