September 3, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے

RELIANCE FOUNDATION JOIN HANDS WITH NSDC
 ہندوستان ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے منتر کو اپنا کر اب کسی سے رُکنے والا نہیں ہے:دھرمندر پردھان

نئی  دہلی۔ 16 فروری ۔ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این اسی ڈی سی) نے ملک کے 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے کے لیے ایک دوسرے   سے ہاتھ  ملانے کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے تین سالوں میں ان نوجوانوں کو مختلف کورسز کے ذریعے ایسے ہنر ( فیوچر ریڈی  سکلز) سکھائے جائیں گے جو آج کے دور میں کارآمد ہیں۔ یہ شراکت داری ایڈٹیک، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی پائیداری، پالیسی تجزیہ اور دیگر کئی شعبوں کے ساتھ کورس کی ترقی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کا  ‘ڈیجیٹل فارورڈ اپروچ’ ان نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کرے گا جو نئے کیریئر میں دلچسپی رکھتے ہیں جو مستقبل میں کارآمد ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا، “ہندوستان ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے منتر کو اپنا  کر اب کسی سے رُکنے والا   نہیں ہے۔ اسے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں مختلف ڈیجیٹل خدمات کے استعمال کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ ہر نوجوان کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی سہولیات میسر ہوں۔ جیسا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی، پیمانے، پائیداری کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، ہندوستانی افرادی قوت نہ صرف ملک کی ریڑھ کی ہڈی بن جائے گی ۔ یہ نہ صرف  مانگ کو پورا کرے گا بلکہ عالمی سطح پر نئے معیارات بھی قائم کرے گا۔
اس اسٹریٹجک شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ریلائنس فاؤنڈیشن کے سی ای او مسٹر جگن ناتھ کمار نے کہا، “ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ہم انہیں ’ فیوچر ریڈی‘  مہارتوں کے ساتھ تیار  کریں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن میں، ہممانتے ہیں کہ  یہ  شراکت داری ان کی امنگوں کو پورا کرنے اور ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ایک منفرد پہل ہے۔  این  ایس ڈی سی کے ساتھ یہ شراکت نوجوانوں کی ہنر مندی کی ترقی میں مدد کرے گی تاکہ وہ بدلتے ہوئے کام کے نظام اور مواقع کے ساتھ منصوبہ بندی کر سکیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن اور  این ایس ڈی سی نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مشترکہ وژن اور مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت طلبہ کے لیے مفید اور موثر کورسز تیار کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو آن لائن کوچنگ، سرٹیفیکیشن، انڈسٹری کے ساتھ پلیسمنٹ وغیرہ فراہم کرکے مستقبل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

Related posts

India Bangladesh Trade: بھارت۔ بنگلہ دیش کے درمیان 16 ارب ڈالر کی تجارت : بنگلہ دیش میں تشدد کی وجہ سے گجرات کے کاروباریوں کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو مہاراشٹر میں بڑی کامیابی، مہاراشٹر سرکار نے رائے گڑھ ضلع میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کیلئے تین سو اڑتیس کروڑ روپے منظور کئے

Hamari Duniya

دہلی فساد : بے قصور پانچ مسلم نوجوان باعزت بری

Hamari Duniya