28.7 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

حکومت پارلیمنٹ میں جانے سے روک سکتی ہے لیکن عوامی مسائل اٹھانے سے نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

Rahul Gandhi

وایناڈ / نئی دہلی ، 11 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کیرالہ کے وایناڈ لوک سبھا حلقہ میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ وہ وایناڈ اور ملک کے مسائل کو اٹھاتے رہیں گے۔ حکومت انہیں پارلیمنٹ میں جانے سے روک سکتی ہے لیکن مفاد عامہ کے مسائل اٹھانے سے نہیں روک سکتی۔
پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد پہلی بار وائناڈ پہنچے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی صرف ایک عہدہ ہے۔ اس لیے بی جے پی انہیں عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ گھر لے سکتے ہیں اور جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں ، لیکن وہ اس سے نہیں ڈرتے۔
اجلاس سے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی خطاب کیا۔ پرینکا نے کہا کہ راہل کو سچ بولنے اور سوال پوچھنے کی سزا دی گئی ہے۔ راہل نے گوتم اڈانی کے معاملے پر حکومت سے سوال کیا تو انہیں پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اڈانی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک فرد کو بچانے کے لیے جمہوری اقدار سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل، جو ویاناڈ حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ تھے، کو گجرات کی سورت عدالت نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں 23 مارچ کو قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

Related posts

حکومت نے بدلے کئی ریاستوں کے گورنر، گجرات کے کیڈر کے سابق آئی اے ایس افسر اور سابق مرکزی وزیر بھی بنے گورنر

Hamari Duniya

 اقلیتی مورچہ عید پر’سوغات مودی‘ مہم کے ذریعے 32 لاکھ ضرورت مندوں تک پہنچے گا : جمال صدیقی

Hamari Duniya

Lok Sabha Election Result: لوک سبھا انتخابات: 538 سیٹوں پر ڈالے گئے اور گنتی کئے گئے ووٹوں میں پایا گیا فرق، الیکشن کمیشن خاموش

Hamari Duniya