33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
کھیل

میڈرڈا سپین ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سندھو اور سری کانت کا جلوہ برقرار

PV Sindhu

میڈرڈ، 31 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کدامبی سری کانت میڈرڈ اسپین ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2023 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت میں انڈونیشیا کی پوتری کوسوما واردانی کو 21-16 ،21-14 سے شکست دے کر 2023 میں اپنے پہلے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 21 ویں نمبر کے سری کانت نے دوسرے راونڈ میں ہم وطن بی سائی پرنیت کو 21-15،21-12 سے شکست دی۔
دوسری سیڈ ڈسندھو طویل چوٹ کے بعد واپسی کے بعد اس سیزن میں فارم کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ 2023 میں یہ پہلا موقع تھا جب 27 سالہ سابق عالمی چمپئن دوسرے راو¿نڈ سے آگے بڑھی ہیں۔ نومبر 2016 کے بعد پہلی بار ٹاپ-10 سے باہر ہوئی سندھو سپر 300 ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ مرحلے میں ڈنمارک کی 25 سالہ میا بلچ فیلڈ سے مقابلہ کریں گی۔پانچویں سیڈڈ سری کانت کا کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ جاپان کے کینٹا نشیموٹو سے مقابلہ ہوگا۔

نشیموٹو کو مقابلے کے دوسرے راونڈ میں فرانس کے ارنود مرکلے نے واک اوور دیا۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑی کرن جارج اور پریانشو راجاوت دوسرے راونڈ میں شکست کے بعد مردوں کے سنگلز مقابلے سے باہر ہو گئے۔ جارج کو 31 منٹ میں ڈنمارک کے میگنس جوہانسن سے 17-21 ،12-21 سے شکست ہوئی جبکہ رجت کو آٹھویں سیڈ ڈفرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف نے 14-21 ،15-21 نے شکست دی۔

Related posts

ٹاٹا آئی پی ایل 2024 میں ہوئی دولت کی بارش، جیو سینما کوملے ریکارڈ 18 اسپانسرز اور 250 مشتہرین

Hamari Duniya

ارجنٹینا بنا فیفا عالمی کپ کا چمپئن، فرانس کو شکست دے کر رقم کی تاریخ

Hamari Duniya

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ارجنٹائن کے خلاف ملی جیت پر سجدہ ریز ہوگئے

Hamari Duniya