26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

مسلسل 8ویں مرتبہ خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی بھارتی ٹیم

India-women-team-Asia-Cup-final

سلہٹ(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رنوں سے شکست دے کر مسلسل آٹھویں مرتبہ ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رن بنائے۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 74 رن ہی بنا سکی۔اب فائنل میں بھارٹی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
اسپنر دیپتی شرما نے 149 رن کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کا آغاز خراب کردیا۔ دیپتی نے نناپت کونچارواینکائی (05)، نتھاکن چنتھم (04)، سورن نارین ٹیپوچ (05) کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رینوکا سنگھ نے چنیدا سوتھیروآنگ (01) کو آو¿ٹ کرکے تھائی لینڈ کے اسکور کو 4 وکٹوں پر 21 رن کم کردیا۔ یہاں سے کپتان نارومول چائیوائی (21) اور ٹیا بوچاتھم (21) نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ٹیم کے اسکور کو 50 سے آگے لے گئیں۔ اسنیہ رانا نے 63 کے مجموعی اسکور پر بوچتھم کو آو¿ٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد تھائی لینڈکی بلے باز ایک ایک کر کے پویلین واپس جاتی رہیں۔ تھائی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 74 رن ہی بنا سکی۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 3، راجیشوری گائیکواڑ نے 2 اور رینوکا سنگھ، اسنیہ رانا اور شیفالی ورما نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے شیفالی ورما (42)، جمائمہ روڈریگز (27) اور کپتان ہرمن پریت کور (36) کی شاندار اننگ کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 148 رن بنائے۔
اس میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلےبلے بازی کی دعوت دی۔ شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے بھارت کو تیز شروعات فراہم کی اور 4.2 اوور میں 38 رن جوڑے۔اسی اسکور پر پہنیتا مایا نے مندھانا (13) کو آوٹ کرکے شراکت داری توڑ دی۔ اس کے بعد جمائمہ روڈریگز اور شیفالی نے ہندوستان کے اسکور کو 50 سے آگے بڑھایا۔ 67 کے مجموعی سکور پر سورن نارین ٹپوچ نے شیفالی کو آو¿ٹ کر کے بھارت کو بڑا جھٹکا دیا۔ شیفالی نے 28 گیندوں میں 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے۔
شیفالی کے آوٹ ہونے کے بعد انفارم جمائمہ نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ مل کر ہندوستان کا اسکور 100 سے آگے بڑھایا۔ جمائمہ نے 109 کے مجموعی اسکور پر 27 رن بنائے اور انہیں تھیپاچا پوتھاونگ نے آو¿ٹ کیا۔ ریچا گھوش زیادہ کچھ نہ کر سکیں اور صرف 2 رن بنا کر ٹپوچ کا شکار بن گئیں۔ ٹپوچ نے 135 کے مجموعی اسکور پر کپتان ہرمن پریت کور کو آو¿ٹ کر کے اپنی ٹیم کو ایک بڑا بریک تھرو دیا۔ ہرمن پریت نے 30 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے۔
20ویں اوور کی آخری گیند پر نٹیا بوچتھم نے دیپتی شرما کو آو¿ٹ کر کے بھارت کو چھٹا جھٹکا دیا۔ پوجا وستراکر 17 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ بھارت نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔تھائی لینڈ کی جانب سے سورن نارین ٹیپوچ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹپوچ کے علاوہ نٹیا بوچتھم، تھپاچا پوتھاوونگ اور پہنیتا مایا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

آخر کار راجستھان کے مسلم نوجوانوں کا قاتل دہشت گردہوا گرفتار،میوات فساد کا بھی ہے ماسٹر مائنڈ

Hamari Duniya

این سی پی سی آر کے چیئرمین کو جمعیۃ علماء ہند کا نوٹس، محمود مدنی نے کہا بیان واپس لو ورنہ قانونی کارروائی پر مجبور ہوں گے

Hamari Duniya

بنگلور سے اپوزیشن کاملک کو پیغام، ہم سب متحد ہیں

Hamari Duniya