29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تحفظ ِمدارس ومکاتب میٹنگ جنرل سکریٹری کی شدید علالت کے سبب ملتوی

Mahrajganj

 لکشمی پور،( مہراج گنج)، 20 جولائی(ایچ ڈی نیوز) اترپردیش کے مدارس اسلامیہ اور مکاتب دینیہ پر محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر مناسب کاروائی اور ان میں زیر تعلیم طلباء کو بیسک شکچھا پریشد کے اسکولوں میں شفٹنگ کیلئے مجبور کرنے پر جمعیۃ علماء مہراج گنج کے زیر اہتمام ضلعی سطح کی ایک ہنگامی میٹنگ ” مؤرخہ 21 / جولائی2024ء بروز اتوار بوقت صبح دس بجے ” دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ ، مہراج گنج مےں رکھی گئی تھی۔ مگر مذکورہ میٹنگ جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندویؔ کی شدید علالت کے سبب ملتوی کردی گئی ہے ۔اگلی تاریخ کی اطلاع بذریعہ” جمعیۃ علماء گروپ ،، یا اخبارات دے دی جائے گی ۔ مذکورہ اطلاع ضلعی جمعیت کے میڈیا انچار ج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے ۔

Related posts

مسلم نوجوان ندیم کو شرپسندوں نے بری طرح پیٹا، مسلم لیگ یوتھ ونگ مدد کیلئے دوڑی

Hamari Duniya

مولانا محمدفاروق قاسمی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کی قیادت میں ایک وفد کی ڈی ایم سے ملاقات:

Hamari Duniya

وقف کی اراضی پر ناجائز قبضہ کو نہیں کیا جائے گا برداشت

Hamari Duniya