34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

زائرین طواف کے دوران مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں:حرمین شریفین کے نگران ادارے کی اپیل

Masjid e Haram

مکہ مکرمہ،20مارچ:حرمین شریفین کے نگران ادارے’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے خانہ کعبہ کا طواف کرنےوالے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں۔صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کرنےوالے زائرین کعبہ شریف کی حرمت اور اس کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے آداب کی پابندی کریں، آواز بلند کیے بغیر خاموشی سے خدا سے دعا کریں۔

مسجد حرام میں نا مناسب رویے، بھاگنے اور بھگدڑ مچانے سے گریز کریں۔ کعبہ کے گرد طواف کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنائیں، طواف کے دوران امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے بھیڑ اور بھگدڑ سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ عمرہ زائرین اگر ممکن ہو تو کم رش کے اوقات میں حجر اسود کا بوسہ لے سکتے ہیں اور وہ مسجد حرام میں کہیں بھی طواف کی دو رکعتیں بھی ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے کاموں سے گریز کریں جن سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہو۔ ہجوم سے بچیں اور فوٹو گرافی حتیٰ الامکان اجتناب برتیں اور عبادت اور مناسب کی انجام دہی پر توجہ دیں۔

Related posts

مسلم عبادت گاہوں کی ملکیت پرنچلی عدالتوں کو مقدمات سننے سے روکا جائے:جمعیۃ علمائ ہند

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند نے اروند کجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا

Hamari Duniya

پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری کا ممبران کے نام پیغام، کہا ، ہم متحد رہے تو تمام مشکلات کو دور کر لیں گے

Hamari Duniya