14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اکھلیش یادوکا بی جے پی پر بڑا حملہ،الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے

Akhilesh Yadav

لکھنو، 19 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ملک کے عوام لوک سبھا انتخابات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور بی جے پی حکومت کے مظالم کے خلاف ووٹ دیں گے۔ بی جے پی حکومت نے آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا۔ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے چھاپوں کی بنیاد پر ریکوری کی گئی۔ ملک کی تاریخ میں اس طرح کے حالات کبھی نہیں ہوئے۔ بی جے پی نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے۔ خلاف آئین کام کیا ہے۔ الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں ملک بھر میں بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے۔ چندے کے نام پر ریکوری کی گئی، پیکج لیا گیا۔بی جے پی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے آج لکھنو میں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو ہراساں کیا ہے۔ بدنام کیا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کا دباو بنایا۔

پارٹیوں کو توڑنے کا کام کیا۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں لوگ بی جے پی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ ملک میں جمہوریت کو عوام ہی بچائیں گے۔ بی جے پی اپوزیشن لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے دباو ڈال سکتی ہے لیکن عوام کو ان میں شامل نہیں کر سکتی۔انہیں ان کی فصلوں کے ایم ایس پی کا قانونی حق نہیں دیا گیا۔ کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوئے۔ کسانوں کے مطالبات تب ہی پورے ہوں گے جب بی جے پی کو اقتدار سے ہٹایا جائے گا۔

Related posts

اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کررہے مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے آن کیمرہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی

Hamari Duniya

کانگریس صدرکے انتخاب سے قبل ششی تھرور نے بڑھائی سرگرمیاں،اس رہنما سے کی ملاقات

Hamari Duniya