32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کھتولی: سابق میونسپل بورڈ چئیر مین پارس جین قتل کی مجرمانہ سازش میں جیل رسید

مظفرنگر:15مئ (عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز)ہائی کورٹ نے راجہ والمیکی قتل کیس کے مجرمانہ سازش میں کھتولی میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین و موجودہ کونسلر پارس جین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح ہوکہ سات سال قبل راجہ والمیکی قتل کیس میں سابق بلدیہ چیئرمین پارس جین کو سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں خودسپردگی کرنی پڑی تھی۔ انہیں ایس سی، ایس ٹی کورٹ میں سماعت کے دوران طلب کیا گیا تھا۔ پارس جین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی پارس جین کو نچلی عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم جاری کیا تھا، آخر کار پارس جین نے ہتھیار ڈال دیئے ضمانت عرضی خارج ہونے پر اسے جیل جانا پڑا ۔

Related posts

خیرآباد فاؤنڈیشن نے “خیرآباد کے غیر مسلم شعراء کے نام ایک شام” عنوان سے ایک مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن نے اپنا پانچواں یومِ تاسیس بطور’یومِ مدد‘ بڑی دھوم دھام سے منایا

Hamari Duniya

علامہ شبلی نعمانی برینک بیٹل میں الفاروق پبلک اسکول کے بچوں کی بہترین کارکردگی

Hamari Duniya