14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سی بی ایس ای کے نتائج میں طلبہ کی اچھی کارکردگی سے لوگوں میں خوشی کی لہر

زبیر راؤ کے12ویں میں 86 فیصد نمبر حاصل کرنے پر کنبے میں خوشی کا ماحول:

مظفرنگر:15مئ (عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز)ریاست بھر میں سی بی ایس ای کے نتائج کے جاری ہونے کے بعد طلبہ کی اچھی کارکردگی سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، مسلم طلباء وطالبات تعلیم کے تئیں بیدار ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔گنگوہ کے گاؤں بسی کے راؤ سلیم کے بیٹے راؤ زبیر نے سی بی ایس ای بورڈ میں 12ویں جماعت میں 86 فیصد نمبر حاصل کر کے اپنے گاؤں اورگھر والوں کا دل جیت لیا ہے۔ اگر ہم دیہی علاقے کی بات کریں تو کنڈا کلاں، کنڈا خورد بسی، نیا کنڈا، دھالاوالی چوپورہ بیگی نظر، شاہ پور بیگی راجپوت، سرکار، تاتار پور، ناگل، عمر پور، دولت پور وغیرہ جیسے دیہاتوں کی آبادی میں انٹر کالج نہیں بنائے گئے ، یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقوں کے بچے پڑھائی میں آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں۔مزکورہ دیہات کے لوگوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ سروے بھی کراے اور ضرورت کے مطابق ہائی اسکول اور انٹر کالجز بنائے جائیں ۔مگر یہ ممکن نہیں ہوسکا، جس کے لیے عوامی نمائندوں کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے اگر تعلیم پر توجہ دی جاتی وقت آنے پر نوجوان خود ہی حالات کو سنبھال لیتے ۔

Related posts

جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج،  پریاگ راج، یوپی میں مذاکرہ علمیہ اختتام پذیر

Hamari Duniya

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

اصلاح معاشرہ پروگرام بھیرو پور گاؤں میں جلسہ، الفلاح فاؤنڈیشن کی خصوصی شرکت

Hamari Duniya