لاہور، (پاکستان)،04مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
خواتین کے عالمی دن پر 8 مارچ کو لاہور میں ’ عورت مارچ ‘ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ لاہور کی ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے اس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ یہ معلومات معروف اخبار ڈان نے ہفتے کے روز اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ امن و امان اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خواتین کے حقوق کے کارکنوں اور جماعت اسلامی کے ’حیا مارچ ‘ کے اراکین نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ناصر باغ میں ’ عورت مارچ‘ کے لیے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے تحریری درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے یہ درخواست مسترد کر دی ہے۔
