October 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

پاکستان کا وہ جج جس نے پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم کوسلاخوں کے پیچھے پہنچایا

Justice Md Bashir

اسلام آباد،14مارچ: پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے۔جج محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، انہوں نےپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔جج محمد بشیر نے 2018ء میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔
پاکستانی جج محمد بشیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا تھا۔جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے، انہوں نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف گیلانی کے کیسز بھی سنے، انہوں نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

Related posts

کیا گرفتارہوں گے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان،پولیس سے پی ٹی آئی کارکنوں کی جنگ شروع،پتھراو، لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

Hamari Duniya

شام میں اسرائیل کے حملہ میں جنرل سلیمانی کا ساتھی کمانڈر جاں بحق، ایران نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کررہے مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے آن کیمرہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

Hamari Duniya