September 6, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں گدھوں میں بے تحاشہ اضافہ

Shahbaz Sharif

اسلام آباد،08جون(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان میں گدھوں کی تعدادمیں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔اب گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہوگئی۔
اس کا انکشاف اقتصادی سروے رپورٹ 23- 2022 میں کیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا، پاکستان میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی۔
ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ سے 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔سروے کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی، جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔

Related posts

عید الفطر:عام مغفرت اور بخشش کا دن ہے: علمائے نیپال

Hamari Duniya

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya

امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھروسہ نہیں، خفیہ دستاویزات نے پینٹاگن کو بے نقاب کردیا

Hamari Duniya