لندن ، 8 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے یہاں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے۔ ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی جبکہ اسمتھ نے 121 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے469 رنوں کے جواب میں بھارتی ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی۔ اور151 رونوں کے اسکور پر ہی بھارت کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ دونوں سلامی بلے باز30رن کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ پہلا وکٹ روہت شرما کی شکل میں30 کے مجموعی اسکور پر جبکہ اسی اسکور پر شبھمن گل بھی پویلین لوٹ گئے۔ روہت نے 15 رن، شبھمن گل نے 13، چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے 14-14 رن اسکور کئے۔اس کو بعد اجنکیا رہانے اور رویندرجڈیجہ نے کچھ جدوجہد کی اور ٹیم کا اسکور سو کے پار لے گئے۔ حالانکہ رویندر جڈیجہ اپنی اننگ کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کرسکے اور 48 رن بناکر 142کے مجموعی اسکور پر پانچویں وکٹ کی شکل میں پویلین لوٹ گئے۔ اب اسکور کو مزید آگے بڑھانے کی ذمہ داری اجنکیا رہانے اور وکٹ کیپر بلے باز سریکر بھرت کے کندھوں پر ہے۔ خبر لکھے جانے تک بھارت آسٹریلیا سے پہلی اننگ کی بنیاد پر318 رن ابھی بھی پیچھے ہے۔
اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور محمد سراج نے چوتھے اوور میں ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی جب عثمان خواجہ ( 0) نے شریکر بھرت کو کیچ دے دیا۔ اس کے بعد مارنس لابوشین اور ڈیوڈ وارنر نے دوسری وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت داری کی۔
شاردول ٹھاکر نے وارنر کو 71 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ وارنر نے 43 رنز بنائے۔ اس کے بعد 76 کے مجموعی اسکور پر شامی نے لبوشین کو بولڈ کر کے بھارت کو تیسری کامیابی دلائی۔
اس کے بعد اسمتھ اور ہیڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 285 رنز کی شاندار شراکت داری کرکے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں واپس لایا۔ دونوں بلے بازوں نے ہندوستانی گیند بازوں کا سخت نوٹس لیا اور گراو¿نڈ کے چاروں طرف شاٹس کھیلے۔ سراج نے یہ شراکت توڑ دی۔ سراج نے ہیڈ کو شریکر بھرت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہیڈ نے 174 گیندوں پر 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 163 رنز کی شاندار سنچری کھیلی۔ ہیڈ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد اسمتھ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ 387 کے مجموعی سکور پر اسمتھ 121 رنز بنانے کے بعد شاردول ٹھاکر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔
مچل سٹارک 402 رنز کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہو گئے۔ رویندر جڈیجہ نے 453 کے مجموعی اسکور پر کیری کو ایل بی ڈبلیو کر کے بھارت کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ سراج نے نیتھن لیون ( 09) کو 468 کے مجموعی سکور پر بولڈ کیا۔ اس کے بعد سراج نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ( 09) کو چلتے ہوئے آسٹریلوی اننگز کا خاتمہ کیا۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، شاردول ٹھاکر اور محمد شامی نے 2-2 اور رویندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
previous post