22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

این سی ای آر ٹی کی کتاب میں تبدیلی کے مودی حکومت کے فرمان پرممتا ناراض

mamata banerjee

کولکاتا، 26 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں انڈیا کے بجائے بھارت کو پڑھانے کا گائیڈ لائن جاری کرنے پر مرکز پر حملہ کیا ہے۔ جمعرات کو کالی گھاٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن انڈیا اتحاد کے خوف سے یہ قدم اٹھائے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے ممتا نے کہا کہ وہ انڈیا سے ڈرتی ہیں۔ اس لیے اب ہر کوئی ملک کا نام بدلنے میں مصروف ہے۔ ان کا کام تاریخ کو بدلنا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ممتا نے دعویٰ کیا کہ ابھی کچھ اور مہینوں کی بات ہے۔ مودی حکومت مرکز سے الگ ہو جائے گی۔

Related posts

بی جے پی کی اقتدار کی بھوک نے جموں وکشمیر کو تباہ کردیا، انڈین یونین مسلم لیگ ایم پی نواز غنی کا پارلیمنٹ میں تقریر

Hamari Duniya

یوپی کے مدارس کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر روک

Hamari Duniya

 یونیفارم سول کوڈ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ، ناقابل قبول اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے: مولانا ارشد مدنی

Hamari Duniya