September 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قطر

متحد ہورہے ہیں مسلم ممالک،دو اور عرب ممالک سفارتی تعلقات کریں گے بحال

Qatar-Bahrain

دوحہ،13اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
بحرین اور قطر نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور 1961 کے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا معاہدے کی دفعات کے مطابق اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں فریقوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ قدم خلیج تعاون کونسل کے آئین کے مقاصد کے مطابق، اور ریاستوں کے درمیان مساوات کے اصولوں کے احترام کے تحت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی ملکوں کے اتحاد کو بڑھانے کی باہمی خواہش سے نکلا ہے۔ اس اہم اقدام کے تحت قومی خودمختاری اور آزادی، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
یہ بات ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ”بحرین- قطر فالو اپ کمیٹی“ کے دوسرے اجلاس کے دوران سامنے آئی۔ کمیٹی نے مشترکہ قانونی کمیٹی اور مشترکہ سلامتی کمیٹی دونوں کے پہلے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔اپنے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی بحرین کی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری الشیخ عبد اللہ بن احمد آل خلیفہ اور قطری وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد الحمادی کر رہے تھے۔

Related posts

مدرسہ خدیجة الكبرى گرلس کالج نوگڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث کی تشریف آوری،اعزازسے نوازا گیا

Hamari Duniya

نیپال نے اسکاٹ لینڈ 3وکٹ سے شکست دے دی،احتجاج اسکاٹس کھلاڑیوں نے نیپالی کرکٹر سے ہاتھ نہیں ملایا

Hamari Duniya

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya