16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

کیادلت مسلم اور دلت عیسائیوں کوملے گا ریزرویشن کا فائدہ،سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

Supreme court

نئی دہلی، 12 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
سپریم کورٹ نے تمام فریقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دلتوں کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر تحریری نوٹ داخل کریں جنہوں نے مذہب تبدیل کرکے عیسائیت اور اسلام قبول کیا۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران وکیل پرشانت بھوشن نے درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی سوال ہے کہ کیا ریاست مذہب کی بنیاد پر امتیاز کر سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کہہ رہی ہے کہ کمیشن بن گیا ہے، لیکن کیا عدالت کو حکومت کے اس بیان پر بار بار انتظار کرنا چاہئے؟ پرشانت بھوشن نے کہا کہ عرضی 2004 میں دائر کی گئی ہے۔ 19 سال گزر گئے۔ سپریم کورٹ کو اس پر غور کرنا چاہیے۔جسٹس کول نے کہا کہ رنگناتھ کمیشن کی رپورٹ کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔ جسٹس کول نے اے ایس جی کے ایم نٹراج سے کہا کہ آئین میں اس کے لیے کیا مناسب ہے، یہاں بھی معاملہ وہی ہے۔ جب مرکز سے کہا گیا کہ کمیشن بن چکا ہے، وہ اپنا کام کر رہا ہے۔ اس پر جسٹس کول نے کہا کہ جس آئینی مسئلہ کی بات کی جا رہی ہے، کمیشن کے جواب تک انتظار کریں۔ عرضی گزاروں میں سے ایک نے یہ بھی دلیل دی کہ اگر کوئی مسلمان دس یا بیس سال بعد دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرتا ہے تو اسے دوبارہ ایس سی/ایس ٹی کا درجہ مل جاتا ہے۔ عدالت کو اس پہلو پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
7 دسمبر 2022 کو مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ جسٹس رنگناتھ مشرا اس معاملے میں کمیشن کی رپورٹ کی سفارشات کو نافذ نہیں کر رہے ہیں۔ مرکز کی جانب سے، اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی نے کہا تھا کہ اس معاملے کو دیکھنے کے لیے جسٹس بالاکرشنن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔درحقیقت سپریم کورٹ میں 2004 سے 2020 تک کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں جس میں اسلام یا عیسائیت اختیار کرنے والے دلتوں کو درج فہرست ذات کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آج کی سماعت کے دوران، ایک درخواست گزار کی جانب سے یہ پیش کیا گیا کہ اس معاملے میں طے شدہ مسائل یہ ہیں کہ کیا ہندوو¿ں، بدھوں اور سکھوں کے علاوہ دیگر مذاہب کی پیروی کرنے والے درج فہرست ذاتوں کو خارج کیا جا سکتا ہے۔ کیا درج فہرست ذاتوں کو دیے گئے ریزرویشن سے عیسائیوں اور مسلمانوں کو باہر رکھنا امتیازی سلوک ہے؟
سپریم کورٹ نے فی الحال اس معاملے کی سماعت کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئینی بنچ اور دیگر معاملات کی سماعت بھی جنوری میں ہونی ہے۔ تاہم، عدالت نے یہ بھی کہا کہ معاملے کی سماعت سے پہلے، عدالت جسٹس کے جی بالاکرشنن کی سربراہی والی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی انتظار کر سکتی ہے، جس کی بنیاد پر معاملے کی سماعت کو آگے بڑھایا جائے۔

Related posts

بھارت کا یو پی آئی: ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں عالمی رہنما

Hamari Duniya

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، بی جے پی اور آرایس ایس پر جم کر برسے راہل گاندھی

Hamari Duniya

برطانوی وزیرخارجہ نے بی بی سی دفتر پر چھاپہ کا معاملہ اٹھایا تو بھڑک اٹھے وزیرخارجہ ایس جے شنکر

Hamari Duniya