مئی 7, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

محفلِ ادب میں شاعر عارفؔ قمر کے فن کو خراجِ عقیدت، شیلڈ سے عزت افزائی

کیرانہ۔13دسمبر(عظمت اللّٰہ خان): گزشتہ شب اسلام نگر بستی کی فضاؤں میں اُردو ادب کی خوشبوئیں رچ بس گئیں، جب شہر کی معروف ادبی تنظیم انجمن گلستاںِ اُردو ادب کے زیرِاہتمام استاد شاعر عارفؔ قمر کے اعزاز میں جشنِ عارفؔ قمر نہایت وقار، محبت اور ادبی شان کے ساتھ منایا گیا۔ اس بامقصد موقع پر منعقدہ شاندار شعری محفل نے اہلِ ذوق کو ایک یادگار ادبی شام عطا کی۔

محفل کی صدارت چیئرمین کیرانہ شمشاد انصاری نے کی، جب کہ شمع فروزاں کرنے کی بابرکت رسم چیئرمین شمشاد انصاری کے ہمراہ سلیم انصاری، ماسٹر شکیل انصاری اور ڈاکٹر سلیم اختر نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ محفل کا روح پرور آغاز قاری مزمّل کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے سامعین کے دلوں کو نورِ عقیدت سے منور کر دیا۔ نظامت کے فرائض ماسٹر عتیق شاد نے نہایت سلیقے اور ادبی وقار کے ساتھ ادا کیے۔

اس موقع پر انجمن گلستاںِ اُردو ادب کی جانب سے اُردو زبان و ادب کی بے لوث خدمت اور شعری تربیت میں نمایاں کردار کے اعتراف میں شاعر عارفؔ قمر کو شیلڈ پیش کر کے عزت افزائی کی گئی، جب کہ چیئرمین کیرانہ شمشاد انصاری کو بھی شیلڈ پیش کر کے اُن کی ادبی سرپرستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

محفلِ مشاعرہ میں شہر کے نامور شعراء نے اپنے فکرانگیز، دلنشیں اور پُراثر کلام سے محفل کو گرما دیا اور داد و تحسین کی گونج دیر تک سنائی دیتی رہی۔ مشاعرہ میں ماسٹر شکیل احمد شکیل، شباب کیرانوی، میڈیا اِنچارج سلیم چودھری، آسو چودھری، فیروز خان، سلیم اختر فاروقی، نفیس انصاری، عاشق ضیا، فرقان خان، ہاشم کمال، عارفؔ قمر، سلیم جاوید، قاری مزمّل سمیت بڑی تعداد میں اہلِ علم و ادب نے شرکت کی۔

آخر میں نفیس انصاری نے تمام مہمانانِ گرامی، شعرائے کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور انجمن گلستاںِ اُردو ادب کی اس ادبی کاوش کو اُردو زبان کے فروغ کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

Related posts

انسان کی حقیقی کامیابی قرآن کریم کے فہم وتدبر اور اس کی پیروی میں مضمر ہے:پروفیسر مظہر آصف

Hamari Duniya News

آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں پھنس گیا پاکستان ،مشکل سے ملی جیت

Hamari Duniya News

ریلائنس فاؤنڈیشن کی زیرقیادت 170 کروڑ کی ’شِکشا نیکسٹ‘ پہل کا آغاز

Hamari Duniya News