20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عیدالاضحی کے سب سے بڑے اجتماعات

Madina

مکہ مکرمہ،28جون(ہ س)۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ادھر حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے۔صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔
واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاءکی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات کو وہیں پر قیام کیا۔ریاض سے سعودی ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے، اس سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔دوسری جانب دبئی میں اماراتی روایت کے مطابق توپ کے دو گولے داغ کر عید کا اعلان کیا گیا۔برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض آج اور بعض جمعرات کو عید منائیں گے۔

Related posts

گرو شری گورکھ ناتھ کالج آف نرسنگ مشرقی یوپی کا پہلا مینٹیور انسٹی ٹیوٹ منتخب

Hamari Duniya

عمان کے مشہور مسابقہ قرآن ‘اولاد آدم قرآن مسابقہ 2025’ کے 21ویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد

Hamari Duniya

فلسطینی گاؤں’حوارہ‘ کو مٹا دینے کے معاملہ نے طول پکڑلیا،عرب ممالک کے سخت رخ کے بعد امریکہ نے سخت قدم اٹھالئے

Hamari Duniya