30.1 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
دہلی

منیش سسودیا اور ستیندر جین نے اپنے عہدوں سے دیا استعفیٰ، وزیراعلیٰ نے فوراً قبول کرلیا

Manish Sisodia Resign

نئی دہلی ، 28 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر ستیندر جین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ان کے استعفوں کو فوراً قبول کر لیا ہے۔ دہلی شراب گھوٹالے میں 8 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد اتوار کی شام کو سی بی آئی نے سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اور مئی 2022 میں  وزیر صحت ستیندر جین کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ صرف تہاڑ جیل میں ہیں۔ جبکہ سسودیا سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔سسودیا کا یہ استعفیٰ منگل کی دوپہر سپریم کورٹ سے ضمانت نہ ملنے کے بعد آیا ہے۔ دونوں کے گھوٹالے میں پھنسنے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کافی عرصے سے مخالفین کے نشانے پر ہیں۔

اطلاع کے مطابق منیش سسودیا کا محکمہ کیلاش گہلوت اور راج کمار آنند کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل منیش سسوودیا کو سپریم کورٹ سے بھی راحت نہیں ملی۔ ان کی طرف سے سپریم کورٹ میں عرضی لگائی گئی تھی جسے عدالت عظمی نے سسنے سے انکار کردیا۔ اور ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ اس پر عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہیں۔ اب ان کی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے 26 فروری کو سسودیا کو مجرمانہ سازش، انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7 اور شواہد کو تباہ کرنے اور دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے انہیں تین بار نوٹس دے کر پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر بلایا تھا۔ اس کے علاوہ 17 اگست 2022 کو سسودیا کے گھر ، دفتر اور گاو¿ں میں چھاپہ مار کر دستاویزات اور ثبوت اکٹھے کیے گئے۔

Related posts

’ہر ضرورت ہوگی پوری، دہلی میں کانگریس ہے ضروری‘ کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز ہوتے ہی وائرل

Hamari Duniya

فلم’آدی پورش‘میں بھگوان رام، ماں سیتا اوربجرنگ بلی کی توہیں، کیا معافی مانگے گی بی جے پی

Hamari Duniya

جلد ملنے والا ہے جماعت اسلامی کو نیا امیر، جانئے کیسا ہے جماعت اسلامی میں امیر کے انتخاب کا طریقہ

Hamari Duniya