20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
دہلی

تیسری جماعت کی طالبہ اریبہ جمال نے پہلا روزہ رکھا

Ariba Jamal

نئی دہلی 18 مارچ( ایچ ڈی نیوز) ۔

تیز ہوتی دھوپ اور بڑھتی گرمی کو شکست دیتے ہوئے الخدم گروپ کے ڈائریکٹر شاہ جمال کی بیٹی اورتیسری جماعت کی طالبہ نے روزہ رکھ کر خاندان اور آس پاس کے لوگوں سے دعائیں لیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الخدم گروپ کے ڈائریکٹر حافظ شاہ جمال کی آٹھ سالہ بیٹی اریبہ جمال، جو ابھی صرف تےسری جماعت کی طالبہ ہے ،نے رمضان المبارک کا ساتواں روزہ رکھ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔والدین اور گھر کے لوگوں نے بڑھتی گرمی اور دھوپ کی شدت سے ڈر کر بچی سے روزہ ترک کرنے کو بھی کہا ۔ماں باپ کو یہ بھی خوف تھا کہ بدلتے موسم کی وجہ سے کئی طرح کے وائرل بچوں پر اثر انداز ہورہے ہیں ،کہیں پانی کی کمی کی وجہ ان کی بیٹی بھی بدلتے موسم کی بیماریوں کا شکار نہ ہوجائے ۔

Ariba Jamal
اریبہ جمال

اریبہ جمال نے مکمل اعتماد اور یقین کے ساتھ روزہ مکمل کیا ،تمام نمازوں اور نفلی عبادات ادا کیں اور صبر تحمل کا اتنا ہی مظاہرہ کیا جتنا بڑے کرتے ہیں۔اس موقع پر اریبہ کی ٹےچروں،دادی دادا،نانی نانا،چاچا چاچی اور مامامامی نے دل کھول کردعائیں دی ہیں۔ ہماری دنیا سے بات کرتے ہوئے اربیہ کے دادا حاجی زبیر احمد نے کہا کہ میں نے اپنے تمام بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا ہے اور اس کے دنیاوی تعلیم بھی دلائی ہے ۔میرے بچے دینی امور اور صوم صلاة کے پابند ہیں۔یہی حال میرے بچوں کی اولاد کا بھی ہے میں اریبہ کے پہلے روزے سے بہت خوش ہو ں اور اس کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ اس موقع پر سیاسی تقدیر کے چیف ایڈیٹر محمد مستقیم خاں نے اریبہ کو دنیا و دین کی کامیابی کے لئے دعائیں دی ہیں۔

Related posts

ملک میں پھیلی ہوئی نفرت کا ماحول اسکولوں اور کالجوں میں داخل ہوچکا ہے: جماعت اسلامی

Hamari Duniya

کانگریس مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کےلئے کوشاں، مسلمانوں کا مکمل اعتماد بحال کئے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی :شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya

پریس کلب آف انڈیا کے انتخابات میں گوتم لہری پینل نے پھر لہرایا جیت کا پرچم

Hamari Duniya