29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مودی اور ممتا میں ٹکراو، اس اہم میٹنگ میں نہیں کریں گی شرکت،ترنمول نے کہا پہلے ریاست کابقایہ ادا کرو

Mamta-Modi

کولکاتہ ، 25 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کی 27 مئی کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے۔ اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ممتا کے دورہ دہلی کو منسوخ کرنے کی وجوہات کی جانکاری دی ہے۔ پارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کو نیتی آیوگ میٹنگ میں بولنے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں مرکز نے ہر ایک چیز کے لیے مالی امداد روک رکھی ہے۔ ایسے میں اس اجلاس میں شرکت کا کوئی جواز نہیں۔

دراصل ریاستی کانگریس کے صدر اور لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ممتا کے دہلی دورے کی منسوخی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا اس اجلاس میں شرکت کرنا مناسب رہے گا۔ یہ ملاقات ریاست کے مفادات سے وابستہ ہے۔ بار بار یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ مرکز ریاست کے واجبات ادا نہیں کر رہا ہے اور اگر وہ اسی پلیٹ فارم پر نہیں جاتا جہاں یہ مطالبہ کیا جانا چاہئے تو یہ دوہری پالیسی ہے۔

دوسری طرف، ترنمول کانگریس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بنگال کے واجبات کو لے کر بار بار خط لکھنے کے بعد بھی کچھ نہیں ہوتا ہے۔ پی ایم نریندر مودی اجلاس کی صدارت کریں گے اور وہ خود کافی دیر تک بولتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی صبح سے شامل ہوتی ہیں اور انہیں شام کے وقت بولنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ بنگال کے واجبات کے بارے میں کوئی تفصیلی بات نہیں ہوئی اس لیے اس اجلاس میں جانے کا کوئی جواز نہیں۔

Related posts

سعودی عرب کے میڈیا اویسس میں دکھائی دیا محمد بن سلمان کے ڈریم منصوبوں کی جھلک

Hamari Duniya

ملک میں نفرت پھیلانے کا پاٹھ شالہ کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔مسلم لیگ

Hamari Duniya

راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کے پرموشن پر روک، سپریم کورٹ میں عرضی

Hamari Duniya