20.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جیل کے باتھ روم میں گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوئے ستیندر جین، اسپتال میں داخل

Satyendar Jain

دہلی ، 25 مئی (ایچ ڈی نیوز)
دہلی حکومت کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کو جمعرات کی صبح ایک بار پھر دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔تہاڑ جیل کے اہلکار نے بتایا کہ ستیندر جین کو ان کی صحت کی نگرانی کے لیے جیل کے اسپتال میں رکھا گیا تھا ، جہاں وہ آج صبح پھسل کر باتھ روم میں گر گئے۔
معلومات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانچ کے دوران جین نے کمر ، بائیں ٹانگ اور کندھے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں انہیں دوسری بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ ستیندر جین منی لانڈرنگ کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

Related posts

آخر کار پی ڈبلیو ڈی نے وزیراعلیٰ آتشی کو بنگلہ آلاٹ کردیا

Hamari Duniya

طیبہ کالج میں گریجویشن اور عالم کورس کی تکمیل پر طلبہ دستار بندی

Hamari Duniya

مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر نارے گاوں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح

Hamari Duniya