October 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

تلاوت قرآن کریم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں:مفتی عبد الحکیم 

Nepal Madarsa Dastar bandi
نیپال کے ترشولی نوا کوٹ میں مدرسہ اسلامیہ قرآنیہ کا سالانہ اجلاس و جشن دستاربندی  منعقد 
علم ہی سے انسانوں کو بلندی ملتی ہے :مولانا اسلم جمالی 

زاھد آزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر ،19 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔  نوا کوٹ ترشولی بلند ترین پہاڑ پر واقع نگر پالیکا ہے ۔ آج مدرسہ اسلامیہ قرآنیہ ترشولی بازار، نگر پالیکا نوا کوٹ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔  اس اجلاس میں پانچ حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔ حفاظ کرام کی’دستاربندی‘ کا جشن الحاج نفیس عالم کے زیر سرپرستی اور مولانا اسلم جمالی  مدرس مدرسہ امداد الغرباء، بلوا روتہٹ نیپال کے زیر قیادت دستار بندی کی گئی۔

Madarsah Nepal

مفتی عبدالحکیم امام و خطیب مکی مسجد خوشبو، کاٹھمنڈو نے اجلاس کی صدارت بحسن و خوبی کی۔ آپ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ’آپ یہاں علم حاصل کرنے کی غرض سے آئے ہوئے ہیں اس لئے اپنا سارا وقت علم حاصل کرنے میں لگائیں۔
آج دستار کے بعد آپ کی ذمے داری اوربڑھ جاتی ہے ۔آپ جہاں بھی رہیں عزت و وقار سے رہیں۔
پروگرام کی نظامت نیپال کے معروف بزرگ شاعر ڈاکٹر ظفرعلیگ ترشولی نے کی۔ آپ نے کہا کہ بچوں کے لئے اس طرح کا اجلاس ہوتے رہنا چاہئے ۔اللہ ان حفاظ بچوں کی ہر طرح سے حفاظت فرمائے ۔آمین
جن حفاظ کرام کی دستاربندی ہوئی ان کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ حافظ محمد عرفان، حافظ افروز،حافظ محمد ارشد علی، حافظ محمد آزاد خان، حافظ شاہد۔

Related posts

شہزادہ محمد بن سلمان جیسا بہادر لیڈر ملنا سعودی عرب کی خوش قسمتی :سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

Hamari Duniya

امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Hamari Duniya

اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایرانی فوج کی تصدیق

Hamari Duniya