32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

اس عظیم کرکٹر کی بیٹی بالی ووڈ میں جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار!۔

Sara tendulkar

ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تندولکر کی صاحبزادی سارہ تندولکر کیا بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟ میڈیارپورٹ کے مطابق سارہ تندولکر کی ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ساتھیوں کے ساتھ موجودگی نے بالی ووڈ میں ان کے متوقع ڈیبیو کی افواہوں کو جنم دے دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سارہ تندولکر کی نئی ویڈیو زیرگردش ہے، جس میں انہیں وینٹی وین کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔سارہ نے ویڈیو میں نیلا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، وہ کیمروں کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں تاہم وہاں موجودگی سے متعلق سوال پر وہ خاموش رہیں۔
مداحوں نے ویڈیو پر سارہ تندولکر کی خوب تعریفیں کی اور انہیں ’خوبصورت‘، ’بہت ہی پیاری‘ اور ’شہزادی‘ جیسے تبصروں سے نوازا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سارہ تندولکر بالی ووڈ میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، اس کے لیے انہوں نے اداکاری کی کچھ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ کچھ برانڈز کےلئے کام بھی کر چکی ہیں۔سارہ تندولکر باصلاحیت ہیں اور انہیں کیریئر سے متعلق خاندان کی مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوںسارہ تندولکر کا نام شبھمن گل کے ساتھ بھی خوب چرچہ میں رہا۔خبریہاں تک آرہی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

Related posts

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya

Kaun Banega Crorepati کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں کون سی دلچسپ تبدیلیاں کردی گئیں؟

Hamari Duniya

دیپیکا پادوکون کے نام ایک اور اعزاز

Hamari Duniya