20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا قطر

قطر فیفا ورلڈ کپ میں جلوہ بکھریں گی دیپیکا پادکون

Deepika Padukone

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
معروف اداکارہ دپیکا پاوکون فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس بار قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ دیپیکا فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کے لیے قطر جائیں گی۔ یہ معلومات انگریزی میں شائع ہونے والے ملک کے ایک معروف اقتصادی اخبار نے دیپیکا کے قریبی شخص کے حوالے سے دی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ قطر میں جاری ہے۔ فی الحال راونڈ آف 16 کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ اس میں سے اب تک 6 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ نورا فتحی کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے دوران دیپیکا کے قطر پہنچنے کی خبر سے ہندوستانی فٹ بال شائقین پرجوش ہیں۔ فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 دسمبر کو ہوں گے۔ فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑے آٹھ بجے سے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دیپیکا پدوکون کو گلوبل آئیکون کہنا غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس سال، وہ کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اس وقت وہ ان دنوں فلم ‘فائٹر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں نظر آئیں گی۔ اس میں شاہ رخ خان بھی ہیں۔

Related posts

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں لئے گئے کئی اہم فیصلے

دہشت گردی، بد امنی، مذہبی منافرت ، غیر سماجی سرگرمیوں اور اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت:

Hamari Duniya

اب اس ملک میں تیز زلزلہ کے جھٹکوں سے کانپ اٹھی زمین، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

Hamari Duniya

امیتابھ بچن اور انوشکا شرماکے خلاف ہوگی کارروائی، ایکشن میں ممبئی پولس

Hamari Duniya