October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Karwan E Muallim آر سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج کے زیر اہتمام 66 سال میں پہلی مرتبہ میگزین ’کاروانِ معلم‘ کا اجراء

Karwan E Muallim

Karwan E Muallim

ممبئی، 25؍اگست(محمد نعیم شیخ )۔ بروز جمعرات بتاریخ 22 اگست 2024 صبح  11بجے بمقام آر سی ماہم ڈی ایل۔ایڈ کالج  میں کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور زیرِ تربیت معلمین کی جانفشانی سے تیار کردہ میگزین کا اجراء بدست راجو امیر تڑوی ( ایجوکیشن آفیسر بی۔ ایم ۔ سی)ممتا رائو میڈم(ڈپٹی ای۔او، بی ایم سی)، آرتی ونود کھیر میڈم(ڈپٹی ای ۔او، سیکنڈری سیکشن)، الماس افروز میڈم (بیٹ آفیسر، بی ایم سی),مختار شاہ ( سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی  )، مرزا نثار بیگ ( سابق ایجوکیشن آفیسر ، بی ایم سی )کے ہوا۔اس سلسلے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان اور سابق پرنسپل احمد شاہ نے شرکت فرما تمام افسران کی گل پوشی کی۔ بعد ازاں پرنسپل ڈاکٹر خالد خان نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کیئے اور مختار شاہ کی مساعئ جمیلہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا نیز بدست مشہور شاعر حامد اقبال صدیقی کی گل پوشی بھی کی گئی۔

Karwan E Muallim

سابق پرنسپل خان اخلاق نے کالج کے قیام سے متعلق بتاتے ہونے کہا کہ رحمتہ اللہ کریم بھائی نے 1958میں اپنی قوم کے لیےجو زمین وقف کی تھی وہ آج آر۔ سی ماہم اسکول اور کالج کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ اور ان کے والد محترم مرحوم سردار خان (سابق پرنسپل آر۔ سی ماہم ڈی۔ ایڈ کالج) کا مختصراً تعارف پیش کیا۔ سجاداختر(بھیونڈی) اور فاروق سید (مدیرماہنامہ “گل بوٹے”)نے عمدہ نظامت سے سماں باندھا، بعد ازاں مشاعرہ کا آغاز ہواجس کی نظامت مشہور شاعراور پر کششِ آوازمیں یوسف دیوان نے صدر مشاعرہ شاہد لطیف کی اجازت سے انتہائی عمدگی سے کی۔مشہور شعرائے کرام ڈاکٹر قاسم امام ،حامد اقبال صدیقی ، عرفان جعفری، نیّر حسن اور عارف اعظمی شعراء کرام نے نہایت عمدہ غزلیں اور نظمیں پیش کیں۔سامعین نے کافی رغبت و دلچسپی کا مظاہرہ کیااور داد دی۔مشاعرہ کے اختتام کے بعد شعرائے کرام کی گل پوشی بدست پرنسپل ڈاکٹرخالد احمدخان اور سابق پرنسپل خان اخلاق سر کے کی گئی۔

Karwan E Muallim

اس پر مسرت موقع پرمشہور ادیب و معلم رفیق گلاب کی بھی گل پوشی کی گئ۔ بعد ازاں کالج کے چند سابق طلباء نےاظہارِ خیال کیااور پرنسپل ڈاکٹر خالد کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے آج انھیں اس پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرنسپل ڈاکٹرخان خالد کا نام سرِ فہرست ہے گا ان کے علاوہ احمد شاہ ، الیاس خان ، پرنسپل سائرہ خان ، ڈاکٹر روبینہ اورحنا صاحبہ کا بھر پور تعاون رہا۔ خصوصاً وسیم احمدسر اور عارف مہمتولے کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم وملت کی بھلائی کے لیے سرگرم ادارہ ایم ای ایس سی او بھی پروگرام کی کامیابی میں پیش پیش رہا۔

مذکورہ  پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام رہا جو آر۔ سی ماہم کالج کی تاریخ میں سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔بلا مبالغہ یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ ڈی۔ایل۔ایڈ کالج کے ہونہار,محنتی اورقابل اساتذہ شاہانہ شاہین ,قادری عائشہ ,سیدنادرہ ,مومن منصفہ اور پانڈورنگ کھرات سر اورسالِ اول وسالِ دوم کے تمام طلباء و طالبات کی انتھک محنتوں  سے پروگرام کا میابی سے ہمکنار ہوا۔ حسب روایت بحکمِ صدر فرضِ شکریہ سے اس شاندار تقریب کا اختتام ہوا۔

Related posts

بے رحم بیٹے نے بیلچے سے باپ کی گردن اڑائی۔

شاملی ضلع کے چوسانہ تھانہ علاقے کے گاؤں بلہ مزرعہ میں آج صبح تقریباً 10 بجے بیٹے نے اپنے ہی والد امام مسجد کو قریبی باغ میں بیلچے سے کاٹ کر قتل کر دیا:

Hamari Duniya

Jamiat Ulama Maharajganj جمعیۃ علماء مہراج گنج نے ضلع ایجوکیشن واقلیتی افسران سے لگائی گہار

Hamari Duniya

دارالعلوم نظامیہ میرٹھ میں تحفظ مدارس مجلس مشاورت ورکشاپ کا انعقاد

جمعیت علمائے شہر میرٹھ کے زیر اہتمام مدارس کے حقوق آرٹیکل 25و30 کے تحت مدارس کے کاغذات اور عمارت کی تکمیل کی اپیل کی گئی ۔:

Hamari Duniya