25.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

Al Maahad Al Ilmi المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں مسابقہ حفظ ’دعائے نبوی‘بحسن وخوبی اختتام پذیر

Al Maahad Al Ilmi

Al Maahad Al Ilmi

پچپیڑوا(بلرام پور)،25اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
المعہدالعلمی للبنات جوڑی کوئیاں جماعت کا قدیم اور مشہور ادارہ ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بچیوں کی تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے مختلف وسائل و اسالیب اختیار کئے جاتے ہیں۔ تعلیمی بیداری اور حوصلوں کی بلندی میں مسابقہ کا زبردست کردارہے۔اس مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بتاریخ25-08-2024 بروز اتوار حفظ دعاءکا مسابقہ منعقد ہوا، جس کی صدارت شیخ عطاءاللہ سلفی اور نظامت شیخ محمد حسین عالیاوی نے انجام دی۔ مسابقہ میں کل42طالبات نے حصہ لیا، جس میں پہلی پوزیشن رہنما عبدالمبین،دوسری پوزیشن وجیہہ اظہار الحق،تیسری پوزیشن امیمہ محمد قاسم، چوتھی پوزیشن واعظہ محمد اسرائیل اور پانچویں پوزیشن ندا محمد نسیم نے حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو قیمتی سامان، کتابیں، نقد انعامات دیئے گئے۔ان کے علاوہ تمام شرکاءکو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

Al Maahad Al Ilmi

Al Maahad Al Ilmi اس موقع پر مدرسہ کے تمام معلمین ومعلمات کے علاوہ جماعت کے ذمہ داران بھی حاضرتھے۔حاضرین نے پروگرام کو خوب سراہا اور مستقبل میں تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام صبح نو بجے سے شروع ہوا اور 12:30کو ختم ہوا۔گلوبل ویوو کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر امان خان کے تعاون اور شیخ انعام اللہ سلفی کی نگرانی میں پروگرام منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول

Related posts

بہار جنگل راج پر مہر!، بالو مافیا کے درمیان فائرنگ، 5 کی موت

Hamari Duniya

پنجاب میں بدعنوانی کے الزام میں ڈیڑھ سال میں 3 وزرا کی چھٹی

Hamari Duniya

 قومی کونسل کا ممبئی اردو کتاب میلہ2024 اردو میلے کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر ظہیرقاضی

Hamari Duniya