October 19, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

معروف صحافی مولانا زاہد آزاد جھنڈا نگری حفظہ اللہ کی سفر عمرہ پر روانگی

Zahid Azad Nepal

معروف صحافی مولانا زاہد آزاد جھنڈا نگری دنیا کے ایک ہزار( نیپال کے دس خوش نصیبوں میں شامل )۔

Haqiqullah مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی
جھنڈا نگر، 04 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ وتولاہ کی خدمات اسلام بے شمار ہیں۔ ان کی عنایت شاہانہ کا یہ حسین ترین پہلو ہے کہ ان کے نفقہ خاص پر ایک ہزار مسلمان ادائیگی عمرہ و زیارت کی سعادت سے مشرف ہو رہے ہیں انھیں میں نیپال کے دس افراد شامل ہیں جنمیں اردوانجمن ارتقاء ادب نیپال کے صدر ، معروف اردو صحافی اور شاعرمولانا زاہد آزاد جھنڈا نگری بھی ہیں جو مرکز التوحید کرشنا نگر نیپال کے رکن خدیجہ الکبری للبنات کے اہم ذمہ دار اور مشرف جامعہ ہیں ۔

یہ 4 مارچ 2024 کو کاٹھمانڈو اور وہاں سے دیار حرم کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، ان کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی عبد الوہاب (شہدیو شریسٹھ) ان کے ہمراہ ہیں۔ میں اور تمام وابستگان مرکز التوحید ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مہتمم جامعہ ڈاکٹر سعید احمد اثری حفظہ اللہ مولانآ وصی اللہ مدنی مولانآ عبد القیوم مدنی ۔مولا منظورِ عالیاوی عبدالعزیز شاہد ۔ محمد ابراہیم شاکر مولانا عبد الرقیب عالیاوی ۔مولانا محمد اکرم عالیاوی عبد السلام عبداللہ مدنی حماد شاہد ۔عزیم سالم اکرم وغیرہ ۔انھیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اللہ انکے عمرہ وزیارت کو شرف قبولیت بخشے۔ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ وتولاہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کی حکومت کو پائیدار بنائے اور اسے امن کا گہوارہ بنائے۔

Related posts

کرشنا نگر(نیپال) وارڈ نمبر 3 چیپروا نیپال میں کمبل تقسیم

Hamari Duniya

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنے والا امریکی ادا کار لاس اینجلس میں اپنا گھر جلنے پر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

Hamari Duniya

غزہ میں گھمسان کی جنگ،5 اسرائیلی فوجی ہلاک، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ

Hamari Duniya