25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

جوہی چاولہ نے سلمان خان سے شادی سے انکار کی وجہ بتادی

Johi chawla

بالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ جوہی چاؤلہ نے سلمان خان کے رشتے سے انکار کی وجہ بتادی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 90 کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوا، جس میں سلمان خان بتاتے ہیں کہ وہ جوہی چاؤلہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔ تاہم جب انہوں نے اداکارہ کے والد سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔
اب اس وائرل ویڈیو کلپ کے جواب میں اداکارہ جوہی چاولہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔اطلاع کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ سے حالیہ انٹرویو میں اس ویڈیو کلپ سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ ہنسنے لگیں۔ہنستے ہوئے جوہی چاولہ نے سلمان خان کی جانب سے اس طرح طعنہ دینے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج تک اس طرح چھیڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”جب میں نے انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا تو سلمان خان اس وقت سلمان خان نہیں بنے تھے۔ اتفاق سے مجھے ایک فلم آفر ہوئی جس میں مرکزی کردار وہ کر رہے تھے۔ میں کسی وجہ سے وہ فلم نہ کر سکی، جس کا وہ مجھے آج تک اس طرح طعنہ دیتے آ رہے ہیں۔ وہ مجھے یہ بات یاد دلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کہ میں نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا۔
خیال رہے کہ جوہی چاؤلہ اور سلمان خان نے صرف ایک فلم ’دیوانہ مستانہ‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ اس کامیڈی فلم میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔واضح رہے کہ جوہی چاولہ نے 1995 میں جے مہتا نامی ایک کاروباری شخص کے ساتھ شادی کر لی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی جھانوی مہتا اور ایک بیٹا ارجن مہتا ہیں۔

Related posts

کنگنارناوت نے کی تعریف تو کیا بولے جاوید اختر ؟

Hamari Duniya

باکس آفس پر رکشابندھن کا براحال،بجٹ نکالنا بھی ہوگیا مشکل

Hamari Duniya

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے رشتوں میں دراڑ بننے والی عائشہ عمر نے توڑی خاموشی

Hamari Duniya