33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ؟پوجا ہیگڑے نے توڑی خاموشی

Salman Khan Pooja Hegde

اداکار سلمان خان کا نام ان کے ساتھ کام کرنے والی نئی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ جڑا ہے۔ وہ فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں ان کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ ان دونوں کی ڈیٹنگ کو لے کر کافی چرچے ہیں۔ پوجا ہیگڑے نے آخر کار سلمان خان سے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سلمان اور پوجا ہیگڑے کی ڈیٹنگ کی افواہیں چند ماہ قبل شروع ہوئی تھیں۔ ان میں سے کسی نے بھی دعوے کی تردید یا قبول نہیں کی۔ یہ بحث اس وقت اور بڑھ گئی جب سلمان پوجا ہیگڑے کے بھائی رشبھ ہیگڑے کی شادی میں شرکت کے لیے منگلور گئے۔ اس شادی کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
جب ان سے اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کی ڈیٹنگ کی خبروں کے بارے میں پوچھا گیا تو پوجا ہیگڑے نے تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی ریلیز سے قبل پوجا نے کہا کہ وہ سنگل ہیں اور کیریئر ان کی ترجیح ہے۔ میں فی الحال اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہوں۔ میں ان افواہوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

Related posts

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے بڑے اسٹار کی اہلیہ کے ساتھ فراڈ ہوگیا، مقدمہ درج

Hamari Duniya

ریلیز سے پہلے پٹھان کی کمائی کی رقم سن کر ’بائیکاٹ گینگ‘ کے چھوٹ جائیں گے پسینے

Hamari Duniya