32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹرستیہ پرکاش پرساد کواپنا افسر بکار خاص

JMI Vice Chancellor appoints Dr. Satya Prakash Prasad as OSD to VC

نئی دہلی، 05 نومبر: پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹر ستیہ پرکاش،اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی، شعبہ اپلائیڈ سائنسز اینڈ ہیومنٹیز کو شیخ الجامعہ کا افسر بکار خاص متعین کیا ہے۔ڈاکٹر پرکاش کئی زبانوں کے عمدہ مترجم،شاعر اور ناقد ہیں اس کے ساتھ ہی انھیں انگریزی کی ادبی تھیوری اور ہندوستانی ادبیات کو انگریزی میں پیش کرنے کا بھی تجربہ ہے۔انھوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم۔اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 ڈاکٹر پرکاش شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے افسر بکار خاص کے عہدے پر تقرری سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن میں چیف پبلک انفارمیشن آفیسر(سی پی آئی او) کے بطور کام کرچکے ہیں۔ اس ذمہ داری کے علاوہ اسسٹنٹ کنٹرول امتحانات کی حیثیت سے انھوں نے متعدد بار کارگزار کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی ہیں۔

 شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے الیکٹریکل انجینرئنگ ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر شکیب احمد خان کو ایم۔ایم۔اے جوہر ہال فار بوائزریزیڈینس کا پرووسٹ متعین کیاہے۔اس کے علاوہ ایم ایم اے جے اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروفیسر ابوذر خیری کو ڈاکٹر ذاکر حسین بوائز ریزیڈینس کا پرووسٹ مقرر کیا ہے۔اس تقرری سے قبل پروفیسر شکیب احمد خان، چیف پبلک انفارمیشن آفیسر اور نوڈل آفیسر برائے حق اطلاعات کے مناصب پر کام کررہے تھے۔ ابوذر خیری ڈاکٹر ذاکر حسین ہال آف بوائز ریزیڈینس کے پرووسٹ مقرر کیے جانے سے قبل سینئروارڈین تھے۔

ڈاکٹر ستیہ پرکاش،پروفیسر شکیب احمد خان اور پروفیسر ابوذر خیری نے نئی ذمہ داریاں تفویض کیے جانے پر پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related posts

کالندی کنج گھاٹ پر جمنا میں آلودگی دیکھ کر آتشی حکومت پر بھڑک اٹھے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو

Hamari Duniya

شعیب الرحمن عزیز کی کتاب “ہندوستان میں سلطنت مغلیہ کا دور “اشاعت ثانیہ کا اجراء

Hamari Duniya

امیر جماعت اسلامی ہند نے مصر میں اخوان رہنماؤں کی سزائے موت کی مذمت کی

Hamari Duniya