30.9 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے انڈین یونین مسلم لیگ کی ریاستی ٹاسک فورس ٹیم تشکیل

IUML

چنئی، 18 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے ریاست تلنگانہ میں 30نومبر 2023کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے چار کمیٹیوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس ٹیم (ٹاسک فورس ٹیم ) تشکیل دی ہے۔ جس کے تحت سینٹرل الیکشن کوآرڈنیشن کمیٹی میں چیئرمین خرم انیس عمر، وائس چیئرمین ایس ایچ محمد ارشد اور ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل شامل ہیں۔ ا

سٹیٹ الیکشن مینجمنٹ کمیٹی (اسٹیٹ الیکشن مینجمنٹ کمیٹی )میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاست تلنگانہ کے ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل، ریاستی جنرل سکریٹری اڈوکیٹ ایم اے رؤف، شیخ زاہد زبیدی ممبر،محمد مظہر حسین شہید ممبر، احمد الکثیری ممبر،شیخ مجاہد ممبر شامل ہیں۔

کمیونکیشنس کمیٹی کے کوآرڈنیٹر شیخ مجاہد ہیں اور پلبسٹی کمیٹی کے کنوینر احمد الکثیری ہونگے اور اس کمیٹی میں فضل علی، اڈوکیٹ علی بابا، محمد رحیم الدین، محمد عارف الدین، محمد انور، مرزا قدوس بیگ، ایم اے نعیم،محمد صادق حسین، اڈوکیٹ شیخ جہانگیز اور میر اسلم علی ممبر ہونگے۔

Related posts

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی دو روزہ انتخابی دورے پر کیرالہ پہنچے

Hamari Duniya

مادہ پرستی اور خودغرضی کو چھوڑ کرانسانیت کی خدمات کے لے آگے آئیں، امریکہ سے تشریف لائیں پروفیسر ثنا قطب الدین کی لوگوں سے جذباتی اپیل

Hamari Duniya

سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کوہدایت ،اتنے گھنٹوں کے اندر جاری کرنے ہوں گے ووٹنگ کے اعداد وشمار

Hamari Duniya