16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ابرار احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Abrar Ahmad

نئی دہلی،18نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

انٹیگرل یونیورسٹی لکھنو میں ہوئے کانوکیشن میں ابرار احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ، ابرا احمد نے یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات و شماریات سے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے.ان کے مقالے کا موضع تھا آپٹیمائزیشن ان سمپل سرویز، ابرار احمد نے اپنی  پی ایچ ڈی ڈاکٹر قزافی ربانی کی نگرانی میں مکمل کیا، معاون نگراں تھے ڈاکٹر اطہر حسین انصاری ۔ ابرار احمد فی الحال اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی دہلی میں ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر فائز ہیں، اس سے قبل مولانا آزادنیشنل اردو یونیوسٹی حیدرآباد میں 2005 تا 2022 اسسٹنٹ رجسٹرار  کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ابرار احمد منسٹری آف اسٹیٹسٹکس اینڈ پروگرام امپلیمینٹیشن کے این ایس ایس او سے بھی وابستہ رہے، آئی آئی ایم لکھنو میں بھی خدمات انجام دیں۔ ابرا احمد کا وطنی تعلق اتر پردیش کے ضلع بستی کے موضع پورینا( قصبہ با غنگر) سے ہے. انہوں نے  اعلی تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور یہیں سے ایم فل مکمل کیا.
انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اساتذہ اور احباب کے نام کیا،
اور متعلق یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان کا شکریہ ادا کی۔ انہوں نے اس موقع پر سابق پرو وائس چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی پروفیسر عقیل احمد کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا جن کے گراں قدر تعاون کے بدولت  یہ ریسرچ پایہ تکمیل تک پہونچ پائی۔

Related posts

رفاہ تنظیم خالص اسلامی بنیاد پر معیشت کو مضبوط بنانے کی ٹریننگ دیتی ہے

Hamari Duniya

عالمی یوم اردو پر اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کی جانب سے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Hamari Duniya

ملک میں پھیلی ہوئی نفرت کا ماحول اسکولوں اور کالجوں میں داخل ہوچکا ہے: جماعت اسلامی

Hamari Duniya