September 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

کیا اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب اور ایران بنے ہیں دوست

crown prince Mohammed Bin Salman

تل ابیب،20اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے مستقبل میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے، ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو میں ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودی اسرائیل تعلقات پر بات ہوئی تھی۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن یقینی طور پر اسرائیل نہیں ایران ہے، تاہم سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کے لیے خوش آئند ہو سکتی ہے۔
ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ سعودی ایران تعلقات، سعودی عرب کے اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس ایک اور عرب ملک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لائے گا۔ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے بھی سعودی اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی طرف بڑا قدم قرار دیا تھا۔

Related posts

گونی کوپل (کرناٹک):سوسالہ عمارت منہدم،تین ہلاک چار شدید زخمی

جمعرات کے دن ساڑھے تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا،پولیس تفتیش کر رہی ہے۔:

Hamari Duniya

گجرات کے ساحل سے ٹکرایاسمندری طوفان ’بیپرجوئے‘،تباہی شروع

Hamari Duniya

 گوہاٹی میں ایس اے آئی 20  کی میٹنگ،بلیو اکانومی اور’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس‘ پر تبادلہ خیال 

Hamari Duniya