November 5, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

 گوہاٹی میں ایس اے آئی 20  کی میٹنگ،بلیو اکانومی اور’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس‘ پر تبادلہ خیال 

SAI-20
گوہاٹی، 17 مارچ(ایچ ڈی نیوز)
اعلیٰ آڈٹ باڈی ایس اے آئی 20 کے سینئر عہدیداروں کی پہلی میٹنگ گذشتہ روز یہاں گوہاٹی میں شروع ہوئی۔ تقریب کے دوران بلیو اکنامی ’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس ‘کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی 20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے ایس اے آئی 20 اجلاس میں شرکت کی۔ آسٹریلیا، چین، کرغزستان، برازیل، مصر، انڈونیشیا، عمان، کوریا، روس، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے سپریم آڈٹ اداروں کے اراکین نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران اراکین کی جانب سے مختلف تجربات پر تبادلہ کیا گیا۔ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل، سی اے جی گریش چندر مرمو نے گوہاٹی میں پہلے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن 20 (ایس اے آئی 20) کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی اے جی گریش چندر مرمو نے کہا کہ ایس اے آئی 20 کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ عالمی تعاون اور جی 20 کے رکن ممالک کی اجتماعی کوششوں کی علامت ہے تاکہ جامع ترقی اور سب کی بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس دوران گریش چندر مرمو نے آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ ایس اے آئی 20 اجلاس گذشتہ روز یہاں ختم ہوگیا۔ ایس اے آئی 20 انگیجمنٹ گروپ پبلک سیکٹر آڈٹ ایکو سسٹم میں پالیسی ڈائیلاگ اور بہترین طریقوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ جی 20 کا ایس اے آئی 20 انگیجمنٹ گروپ 2022 میں انڈونیشیا کی جی 20 صدارت کے دوران باہمی تعاون کے ذریعہ اقتصادی اسٹیئرنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

Related posts

مکہ، مدینہ اور دیگرشہروں میں طوفانی بارش، ایک ہفتہ قبل پڑھی گئی تھی نماز استسقائ

Hamari Duniya

امریکا کے بینکنگ کوشدید خطرات لاحق، بڑا بینک ڈیفالٹ کر گیا، کئی کمپنیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Hamari Duniya

مودی حکومت میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج

Hamari Duniya