24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

حکومت مخالف مظاہرے میں شدت سے اسرائیلی وزیر اعظم خوفزدہ،نیتن یاہو کی اہلیہ بیوٹی پارلر میں محصور

نیتن یاہو

تل ابیب،03مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
اسرائیل میں جاری حکومت مخالف مظاہرے میں روز بروز شدت آرہی ہے۔مظاہرین اپنی باتیں منوانے کیلئے کسی حدتک بھی جارہے ہیں۔گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ بیوٹی پارلر پہنچیں تو حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے پارلر کا محاصرہ کرلیا۔سارہ نیتن یاہو کو پولیس نے پارلر سے بحفاظت باہر نکال کر گھر روانہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرین بیوٹی پارلر کے سامنے جمع ہوئے، انہوں نے بڑا قومی پرچم لہرانے کے ساتھ حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔معاملہ اس قدر بگڑ گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یائر لاپد نے مظاہرین سے کہا کہ وزیراعظم کی اہلیہ کو پارلر سے واپس جانے دیا جائے۔اسرائیل کے ٹی وی چینلز نے سخت حفاظتی حصار میں سارہ نیتن یاہو کے پارلر سے انخلا کے عمل کو براہ راست نشر کیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ آپ بخیریت گھر واپس آگئیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انارکی رکنی چاہیے، انہوں نے ملک بھر میں جاری مظاہرے کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

Related posts

اس ملک کے سابق وزیراعظم نے قومی اقلیتی کمیشن کے دفتر کا کیا دورہ

Hamari Duniya

وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی، اب اے ٹی ایس اتارے گی امن سکسینہ کے عشق کا بھوت

Hamari Duniya

امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑا احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Hamari Duniya