31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

یومِ اردو کے موقع پر شبلی ڈگری کالج میں شاندار تقریب کا انعقاد 

International Urdu day

آعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ
یومِ اردو اور علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے آج شبلی کالج کے شعبہ اردو میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شعبہ اردو صدر ڈاکٹر طاہر نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز عمر شاہد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔پروگرام میں فضا فاطمہ،محمد فرحان،عمیر شاہد اور محمد افضل شیخ نے ترانے اور نظم پیش کر داد تحسین حاصل کی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض کے انجام شعبہ اردو ایم اے کے طالب علم بلال قمر نے انجام دئے۔ منعقدہ تقریب میں شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عقیل،ندا شفیق اور شعبہ اردو کی استاد سمیت شعبہ اردو کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔کامیاب تقریب کے انعقاد پر فلاحی اور معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے شعبہ اردو شبلی کالج کے اساتذہ اور طلباء کو ڈھیر ساری مبارک باد پیش کی۔

Related posts

معصوم بچی نے چھٹی کلاس میں داخلہ کے لیے اٹل رہائشی اسکول ٹاپ کیا۔

Hamari Duniya

منگلور انتخابات میں جمہوریت کا کھلا قتل: قاضی عمران مسعود

پولیس مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے سابق سی ایم کو پولیس نے حراست میں لیا:

Hamari Duniya

بلرام پور: خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے راپتی ندی ، قومی شاہراہ بند

Hamari Duniya