31.4 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انڈیا اتحاد جیتے گا 315 سے زیادہ سیٹیں ، بی جے پی کو ملیں گی صرف 95 سیٹیں!۔

CM Mamta

کولکاتہ ، 13 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک کم از کم 315 سیٹیں جیت لے گا ، جب کہ بی جے پی زیادہ سے زیادہ 195 سیٹیں ہی جیت پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے اس لیے انہیں اب 400 سیٹوں کا غرور نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ باتیں پیر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بنگاوں لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوا کمیونٹی کے لوگوں کو شہریت حاصل کرنے کے لیے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے تحت درخواست بھرنی ہوگی، لیکن جیسے ہی وہ فارم بھریں گے، انہیں پتہ چل جائے گا کہ وہ غیر ملکی ہیں۔ ممتا نے کہا کہ اگر وزیر اعظم متواکمیونٹی سے اتنا پیار کرتے ہیں تو انہیں سی اے اے فارم بھرنے کے لیے کہے بغیر انہیں شہریت فراہم کرنی چاہئے۔ ہم کسی بھی قیمت پر سی اے اے کے نفاذ کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر وہ یہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں میری لاش کے ذریعے کرنا پڑے گا۔انہوں نے بی جے پی پر سندیش کھالی میں بدامنی پیدا کرکے مغربی بنگال کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سندیش کھالی کی خواتین کی توہین کر رہے ہیں، انہوں نے بیرک پور میں ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعظم کی پانچ نکاتی ضمانت کا بھی مذاق اڑایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی ضمانتیں بے بنیاد ہیں کیونکہ یہ کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

Related posts

مادری زبان میں پیشہ وارانہ تعلیم

Hamari Duniya

صحت سے متعلق مودی اور کیجرویوال کے دعویٰ کو راہل گاندھی نے کیا بے نقاب، رات میں مریضوں سے ملنے ایمس پہنچے

Hamari Duniya

راجستھان میں ایک بار پھر کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya