22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

نیتامکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) دنیا کے بڑے ثقافتی مراکز میں شامل 

• این ایم اے سی سی ہندوستان کے آرٹ کے منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے- میڈم فگارو

• این ایم اے سی سی کے ساتھ نیویارک، لاس اینجلس، ایمسٹرڈیم، ہانگ کانگ اور برلن کے سینٹر بھی شامل

نئی دہلی، 26 ستمبر ۔ممتاز بین الاقوامی جاپانی میگزین ‘میڈم فگارو’ نے ممبئی کے ‘ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر’ (این ایم اے سی سی ) کو دنیا کے بہترین ثقافتی مراکز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی ثقافتی مرکز نے بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے آرٹ سینٹرز میں سے ایک، اس سینٹر کو ہندوستانی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمل کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ این ایم اے سی سیبئی شہر کے باندرہ کرلا میں واقع ہے۔

میڈم فگارو میگزین لکھتی ہے کہ این ایم اے سی سی کی بنیاد نیتا مکیش امبانی نے 2023 میں اس وژن کے ساتھ رکھی تھی کہ دنیا کے بہترین فن کو ہندوستان میں لایا جائے اور ہندوستان کے بہترین فن کو دنیا تک لے جایا جائے۔ اس کے بہت سے تھیٹروں اور آرٹ ہاؤسز میں، ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جاتی ہے، جس میں ہندوستانی فنکاروں کی نمائشوں سے لے کر کلاسیکی تلاوت اور رقص، براڈوے میوزیکل اور تھیٹر پروڈکشنز شامل ہیں۔ “یہ آرٹ سینٹر ہندوستان کے آرٹ کے منظر نامے کو بدل رہا ہے۔”

این ایم اے سی سی کے علاوہ، اس فہرست میں نیویارک کا رچرڈ گلڈر سینٹر، لاس اینجلس کا انٹیوٹ ڈوم، ایمسٹرڈیم کی ڈیڈ اینڈ گیلری، ہانگ کانگ کی سوتھبی مینشن، بنکاک سے بنکاک آرٹ بینالے اور برلن سے ڈارک میٹر شامل ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے باندرہ کرلا میں واقع ہے، ہندوستانی فن کے میدان میں اپنی نوعیت کا پہلا ثقافتی مرکز ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کی طرف سے تصور کئے گئے، اس مرکز کا مقصد ہندوستان کے بھرپور فن، ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔

Related posts

جمعیۃ علمائ ہند نے ’بے قصور لوگوں کی زندگی کو جہنم بننے سے بچایا

Hamari Duniya

مسلمانوں کے روزگار ، تعلیم ، صحت اور رہن سہن کے حالات کا دانشوروں نے لیا تفصیلی جائزہ

Hamari Duniya

اردو کسی مذہب کی زبان نہیں بلکہ محبت کی زبان ہے

Hamari Duniya