28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

انڈیا الائنس کی امیدوار اقرا حسن سمیت 160 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Azmat khan

شاملی/کاندھلہ، 16 اپریل، (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز): کیرانہ لوک سبھا کے کاندھلہ تھانہ علاقہ کے گاؤں پنجوکھرا میں بغیر اجازت ایس پی امیدوار کے اپنے حامیوں کے ساتھ روڈ شو کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے 10 لوگوں کو نامزد کیا ہے جن میں ایس پی امیدوار اقراء حسن، گاؤں پردھان اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا ہے۔
گزشتہ شب انڈیا الائنس کی امیدوار اقراء حسن اور گاؤں کے پردھان سندیپ نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ روڈ شو کا اہتمام کیا اور تھانہ علاقہ کے گاؤں پنجوکھرا میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ بغیر اجازت ہونے والے روڈ شو اور جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسی دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور نوٹس لیتے ہوئے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انڈیا الائنس کے امیدوار اقراء حسن اور گاؤں کے پردھان سندیپ فوجی سمیت 10 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی سے روڈ شو میں شریک حامیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ نے بھی پیشگی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس معاملے میں ایڈیشنل ایس پی سنتوش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بغیر اجازت کے نکالے جانے والے روڈ شو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related posts

دارالعلوم فیض محمدی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز وندوۃالعلماء لکھنؤ میں کامیابی پر مبارکباد

Hamari Duniya

ڈوما کنفیڈریشن نے سماجی انصاف کانفرنس کا انعقاد کیا، مقررین نے حکومت کی نیت پر اٹھائے سوال ، وقف ترمیم بل کی مخالفت کی

Hamari Duniya

دنیا کی سربلندی اور آخرت کی کامیابی کا راز سیرت نبوی میں پہنا ہے:مولانا کامل ندوی

Hamari Duniya