14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

بی جے پی سرکار میں پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے:یوگی آدتیہ ناتھ

CM Yogi

شاملی کے وی وی پی جی کالج میں بی جے پی کی ریلی میں توقع سے کم لوگ پہنچے
شاملی،16اپریل(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شاملی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کیرانہ میں ہجرت (پلاین) نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ شاملی کے وی وی پی جی کالج میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کر ہے تھے۔ ریاست کے سی ایم یوگی آدتیہ نے ایس پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی مافیا کی موت پر فاتحہ پڑھتی تھی، آپ لوگ بی جے پی کو ووٹ دے کر ایس پی کو فاتحہ پڑھوائیں۔
انہوں نے کیرانہ کی شبیہ کو ایک بارپھر داغدار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کیرانہ کے تاجر کاروبار کرنے سے ڈرتے تھے۔ بیٹیاں گھر سے باہر جانے سے کتراتی تھیں۔ بی جے پی حکومت نے شرپسندوں اور فسادیوں پر شکنجہ کس کر کیرانہ کے لوگوں کو ایک بہتر ماحول دیا ہے۔ آج نہ صرف شاملی بلکہ پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مجرموں کی سات نسلیں بھی جرم کرنے سے پہلے سوچیں گی کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ آج حکومت نے کرفیو ختم کر دیا ہے۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور چودھری چرن سنگھ کی توہین کی ہے۔ آج اپوزیشن کہتی ہے کہ رام سب کا ہے، ان کا دوہرا کردار ہے۔ ان پر بالکل بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار پردیپ چودھری کو بھاری ووٹوں سے جیتنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ کی ریلی میں توقع سے کم لوگ پہنچنے پر پولیس انتظامیہ کے ماتھے پر شکن دیکھی گئی ۔اونچا گاؤں کے ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ ہمارے گاؤں سے صرف ایک بس ریلی میں گئی تھی،جس میں لوگوں کو زبردستی اور ٹھوڑی میں ہاتھ ڈال کر بٹھایا گیا۔سرکاری آنکڑوں کے مطابق ریلی میں 4ہزار لوگ شامل رہے۔

Related posts

مولانا قاری جمال الدین قاسمی کا انتقال پر ملال

Hamari Duniya

مولانا قمر الزماں الہ آبادی کی تھانہ بھون میں آمد آج

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں مجلس کو خطاب کریں گے:

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے محمد اظفر نے پہلی کوشش میں بی اے ایل ایل بی کا امتحان کوالیفائی کیا

Hamari Duniya