29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

عازمین حج کو ہورہی دشواریوں پر حج رضاکار تنظیمیں شدید برہم

Hajj-NGO

نئی دہلی،26مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
زائرین حج کو گھر سے نکل کر سعودی عرب کے سفر میں پیش آنیوالی مشکلات کے موضوع پر حج رضا کار تنظیموں نے اپنی ایک مشترکہ میٹنگ میں سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی نا اہلی اور سیاسی بد نییتی قرار دیا ہے۔مشہرر سماجی کارکن شفیع دہلوی کی سربراہی میں حاجی ظہور احمد اٹیچی والے کی زیر صدارت ترکمان گیٹ کے کمیونٹی سینٹر میں منعقد اس میٹنگ میں عمران انصاری نے کہا حج امور میں بد انتظامی کے خلاف حج رضا کار تنظیموں کو آواز اٹھانی چاہیے۔حج کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے کہا کہ موجودہ حج کمیٹی کا حجاج کے ساتھ کیا جانے والا سلوک غیر قانونی ہے حاجی فقیر نہیں ہے وہ اس سفر کے ہر خرچ کی قیمت ادا کرتا ہے اور اسکو آج عدم جانکاری رکھنے والے افسران کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے۔
اس موقع پر میٹنگ کے ناظم شفیع دہلوی نے کہا کہ افسران کی کارکردگی اور حاجیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر نظر رکھنے والی اور اسکی شکایت اور ایکشن لینے والی حج رضا کار تنظیموں کو کیمپ و ایر پورٹ پر داخل ہونے سے روک دیا ہے تاکہ افسران اپنی منمانی کر سکیں اور کوئی انکی شکایات نہ کر سکے۔اپنے صدارتی خطاب میں حاجی ظہور احمد نے کہا کہ پچھلے چالیس سال سے حج رضا کار بے لوث اور اپنے خرچ پر حجاج کی خدمت انجام دے رہے ہیں مگر موجودہ حکومت نے ان تنظیموں کی جانب سے اپنے غلط عمل پر خطرہ محسوس کیا دس لئے انہیں الگ کیا گیا ہے ۔تما تنظیموں نے مشترکہ طور پر کہا کہ حجاج کے ساتھ بین الاقوامی ہوائی مسافر جیسا سلوک ہونا چاہئے۔آج حاجی کے سامان کی پیکنگ کے لئے سینکڑوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
حاجیوں کو سامان سعودی عرب پہنچنے کے بعد وقت پر نہیں مل رہا۔جو حاجی دوہزار کے نوٹ لے گیے ہیں۔ سعودی عرب میں وہ منظور نہیں کیے جارہے ۔ اس موقع پر میٹنگ کے آرگنائزر حاجی نواب الدین نے کہا کہ ہم اپنی شکایت تمام متعلقہ وزارتوں و اداروں کو پہنچائیں گے اور اس نا انصافی کے خلاف عدلیہ تک بھی پہنونچنا پڑا تو جاییں گے۔ اس موقع پر حاجی ریاض الدین۔خضر حیات۔علیم احمد حاجی اجمل،افتخار ملک ،ریاض الدین راجو حاجی شکیل عباسی ،رییس احمد۔حاجی مستقیم محمد اسلم نسیم احمد محمد شاہد گنگوہی نے بھی اظہار خیال کیا اور تمام تنظیموں نے طے کیا کہ تمام خامیوں کی شکایت تمام متعلقہ وزارتوں سے کی جایگی اور حج کیمپ کے باہر حج رضا کار تنظیموں کی جانب سے حجاج خدمات کیمپ بھی لگانے کی کوشش کی جائے گی۔اور زایرین کو ہونے والی پریشانی پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔اس سلسلے میں ایک ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ان تنظیموں نے اپنی اس تحریک کے لیے حج این جی او جوانٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے اور جلد ہی اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

Related posts

ویلکم میں 15روزہ نماز تراویح میں حافظ محمد عمیر کے ذریعہ قرآن کریم مکمل

Hamari Duniya

دہلی مجلس نے ایم سی ڈی الیکشن کیلئے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے جی جان سے لگے ہوئے ہیں دہلی کے کانگریسی رہنما

Hamari Duniya