16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

زینت محل اسکول جعفرآباد میں اردو پرنسپل کو ذمہ داری سونپنے کا مطالبہ

Dr Faheem Baig
تعلیم کی سطح کو بلند کرنے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی: ویدیتا ریڈی ڈائریکٹر ایجوکیشن، دہلی حکومت
نئی دہلی، 13 دسمبر: دہلی کی سرگم سماجی تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی کے ایک وفد نے دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی ڈائرکٹر ویدیتا ریڈی سے ملاقات کی، جس میں اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکول چھوڑنے، تعلیم میں عدم دلچسپی، گمراہ ہو کر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے، لڑکوں اور لڑکیوں کے ذہنی رویے کی تعمیر اور دیگر موضوعات پر ایک یادداشت پیش کی۔
تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے دہلی کے اسکولوں میں طلباء کی ذہنی، جسمانی اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ڈائریکٹر کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے مختلف اضلاع میں ان اسکولوں اور اضلاع میں جہاں طالب علموں کے ذہنی رویے میں پرتشدد رجحانات، تعلیم سے عدم دلچسپی پیدا ہو رہی ہے، اس کے لیے ہماری تنظیم ورکشاپس کا انعقاد کر کے ان حالات سے نمٹنے کے لیے کام کر سکتی ہے۔ مندرجہ بالا اسکولوں میں اور زینت محل اسکول کی ترقی کے لیے بھی جعفرآباد میں صرف اردو بولنے والے پرنسپل کو ذمہ داری دی جائے کیونکہ موجودہ پرنسپل اگلے ماہ ریٹائر ہو رہی ہیں۔
تنظیم نے کچھ نام بھی پیش کئے۔ ٹیم میں موجود شفاء مرزا نے لڑکیوں کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے، ان کی حفاظت اور اعلیٰ تعلیم میں داخلے کے لیے آگاہی پروگرام چلانے کی درخواست کی۔ دیناریہ شکیل نے سی یو ای ٹی  اور دیگر داخلوں کے امتحانات کو آسان بنانے اور طلباء کو وقت سے پہلے اس بارے میں معلومات دینے کی درخواست کی۔وفد میں شمع این جی او کے چیف سرپرست ڈاکٹر سید احتشام اور نائب صدر سید شاہد راحت موجود تھے۔
یاداشت ملنے کے بعد دہلی حکومت کی ڈائرکٹر ایجوکیشن ویدیتا ریڈی نے کہا کہ آپ کی طرف سے دی گئی تجاویز قیمتی ہیں اور ان پر کام کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کی طرف سے  قواعد کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا اور ہم سب اس کام میں برابر کے شریک ہوں گے، تعلیمی سطح کو بلند کرنے اور ہماری نئی نسل کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم، اساتذہ، والدین اور طلباء کو حصہ لینا ہو گا، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور جلد ہی اس کام کا آغاز کریں گے۔وفد کی جانب سے ڈائریکٹر کو گلدستے پیش کیے گئے۔

Related posts

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنو کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباءنے ماری بازی

Hamari Duniya

 اے ایم پی راجستھان ایجوکیشن کانفرنس اور چوتھا قومی کنونشن جے پور میں

Hamari Duniya

ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے ننھے بچوں میں شمع این جی او کی جانب سے اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے

Hamari Duniya