29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

چار خوش نصیب بہنیں جن کا حج بیت اللہ کے لئے قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام آگیا

Hajj Pilgrims

ریاض،11جون(ایچ ڈی نیوز)۔
حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد طویل انتظار ختم ہوا اور 4 مراکشی بہنوں کو بھی حج ادا کرنے کا موقع مل گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ان تمام بہنوں کی عمر 65 اور 82 سال کے درمیان ہے جو حج کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام میں شامل ہونے پر ان چاروں بہنوں کو اس وقت زبردست خوشی ہوئی جب ان کا نام قرعہ اندازی میں آ گیا۔مراکشی بہنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس حج کے لیے متعدد کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سال بھی حج کے لیے ایپلائی کیا اور سب نے اپنے نام ایک لفافے میں جمع کرائے اور یہ لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔مراکشی بہنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم برسوں کے انتظار کے بعد اب حج ادا کرنے جا رہی ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے، اس سال ہماری خواہش پوری ہو رہی ہے۔

Related posts

شعیب اور ثانیہ کی زندگی میں کس نے گھولا زہر ،اس اداکارہ کا نام آیا سامنے

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya

سعودی عرب میں150 سال پرانا غلافِ کعبہ ناظرین کے توجہ کا مرکز

Hamari Duniya