28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار، علماء کرام کا تعلیم اور تقسیم وراثت کیلئے تحریک چلانے پر زور

مشہور ٹراویل ایجنسی ایچ کے انٹرپرائز کی جانب سے منعقدہ یک شبی اجلاس عام میں کثیر تعداد میں علماء و عوام شریک ہوئے

بلرام پور : پاٹیشوری نگر جے نگرا کواپور میں منعقدہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اس کانفرنس کا انعقاد ایچ کے انٹرپرائز کے مالک اور کئی تنظیموں کے ذمہ دار سماجی رفاہی کاموں میں پیش پیش رہنے والے عبدالسلام محمدی کی نگرانی میں ہوا۔پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری مشہور سماجی کارکن اور سیاسی مفکر معروف رفاہی تنظیم فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا ممبئی کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر محمدی نے بہ حسن و خوبی ادا کی، صدارت کی ذمہ داری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ادا کی۔اس اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ مقرر سید معراج احمد ربانی سمیت ممبئی سے ڈاکٹر عبدالکریم علیگ،اکبر علی اختر علی سلفی و دیگر علمائے کرام بھی شریک ہوئے۔علاقائی علماء میں نورالحسن مدنی اور معروف یونس سراجی و ابوالکلام علیاوی وغیرہ شاملِ اجلاس رہے۔ اکبر علی اختر علی سلفی نے وراثت اور ڈاکٹر عبد الکریم علیگ نے علم جیسے انتہائی حساس موضوعات پر انتہائی سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے سماج میں تعلیمی اور تقسیمِ وراثت کی تحریک چلانے پر زور دیا۔
مہمان خطیب سید معراج ربانی نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پرایک مغز خطاب فرمایا۔
خصوصا عائلی اور خاندانی نظام معاشرت میں پائی جانی والی برائیوں کی نشاندہی کی اور ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی پر زور دیا۔ ساتھ ہی ساتھ نورالحسن مدنی ابوالکلام علیاوی و معروف یونس سراجی نے مفید و اہم گفتگو کی۔


صدر اجلاس اصغر علی امام مہدی کے صدارتی کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ واضح رہے کہ
پروگرام میں کثیر تعداد میں سیاسی سماجی رفاہی شخصیات نیز مدارس کے ذمہ داران اساتذہ طلبہ نیز خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
پروگرام میں شریک مہمان میں خاص طور پر عبدالمعید پھپوری، عقیل احمد خان ،قاری اقبال عثمانی، ملک سلمان محمدی، عبدالعلی عبدالحق سلفی، شفیق الرحمن چودھری عبیدالرحمن ریاضی مولانا نظام الدین نیپال حاجی عطاءاللہ، مولانا عطاء اللہ مدیر المعہد العلمی پچپڑوا نیز مولانا عبداللہ مدنی، عبداللہ رجواپور وغیرہ نے شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

Muslims Issues: مسلمانوں کے مسائل اور حل پر غور و فکر کے لیے، ممبئی میں اجلاس کا انعقاد ، مفکرین، سیاسی قائدین ، صحافیوں اور دانشوروں کی شرکت

Hamari Duniya

غازی آباد ریلوے اسٹیشن پرمسلم نوجوان کی مشکوک موت، اے پی سی آر کا مکمّل تفتیش کا مطالبہ

Hamari Duniya

علمائے کرام و ائمہ مساجد کی خدمت دینی و اخلاقی فریضہ

Hamari Duniya