29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھارت کی جم کرتعریف کی 

German Chancellor
نئی دہلی، 28 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
جرمن چانسلر اولاف شولس بھارت کے دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور دیگر پروگراموں میں شرکت کی۔ جرمن چانسلر اولاف شولس، جو جرمن چانسلر بننے کے بعد پہلی بار ہندوستان کے دورے پر دہلی پہنچے، ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔ یہاں ہندوستانی لباس میں ملبوس بچوں نے ان کا استقبال کیا۔ جرمن چانسلر دہلی ایئرپورٹ سے راشٹرپتی بھون پہونچے۔ یہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد پی ایم مودی اور اولاف شولز نے مشترکہ طور پر پریس سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم نریندر مودی نے کہا جرمنی پورے یورپ میں ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہری مفاہمت ہے۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات باہمی مفاد میں مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دو سب سے بڑی جمہوری معیشتوں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملتا ہے۔ یورپ میں ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونے کے علاوہ جرمنی سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ہم سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جرمن چانسلر نے تعریف کی۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھی پریس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے بہت ترقی کی ہے اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے بہت اچھا ہے۔ شولس نے روس کو بھی نشانہ پر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جارحیت کا خمیازہ دنیا بھگت رہی ہے۔ ایسے میں تمام ممالک خوراک اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔شولس نے کہا- تقریباً 1800 جرمن کمپنیاں ہندوستان میں سرگرم ہیں۔ ان میں ہزاروں ہندوستانی نوکری کرتے ہیں۔ ہمیں ہنر مندوں کی ضرورت ہے، ہمیں ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانیوں کو بھی جرمنی میں ملازمتیں ملیں۔ بھارت اور جرمنی کے پہلے ہی اچھے تعلقات ہیں۔ ہم ان کو مضبوط کرتے رہیں گے۔جرمن چانسلر اولاف شولس – پی ایم مودی سے بات چیت کے بعد راج گھاٹ پہنچے۔ یہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مزار پر پھول چڑھائے۔ اس دوران انہیں مہاتما گاندھی کا مجسمہ اور ایک کتاب پیش کی گئی۔

Related posts

نیپال میں ایک ہفتے سے ووٹوں کی گنتی جاری، کسی بھی اتحاد کو اکثریت ملنا مشکل، اپوزیشن رہنما پرچنڈا وزیراعظم سے ملے

Hamari Duniya

کسی کو یاد کرنے کےلئے ضروری نہیں کہ تاج محل ہی بنوایا جائے: پروفیسر نجمہ اختر

Hamari Duniya

پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے رنوں کی بارش کردی، پہلے ہی دن 4 کھلاڑیوں نے جڑ دیں سنچریاں

Hamari Duniya