28 C
Delhi
July 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

دنیا کا سب سے خوشحال ہے یہ ملک،اس معاملے میں بھارت سے اوپر ہے پاکستان

Finland

واشنگٹن،21مارچ(ایچ ڈی نیوز)
صحت، آمدنی اور دیگر چیزوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد دنیا کے خوشحال اور غمزدہ ممالک کی فہرست جاری کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 150 سے زائد ممالک کے لوگوں کے عالمی سروے کے اعداد و شمار پر مبنی یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کی اشاعت ہے۔خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی اس رپورٹ میں لوگوں میں خوشی کا پیمانہ جاننے کے لیے انفرادی انکم، سماجی مدد، صحت مند زندگی کی توقع، آزادی، سخاوت اور کم کرپشن پر نظر ڈالی گئی۔اس رپورٹ میں خوشحال ممالک کی فہرست میں فن لینڈ کا پہلا، ڈنمارک دوسرا اور آئس لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت کا 125 واں نمبر ہے۔اس معاملے میں پاکستان بھارت سے اوپرہے اور اس کا نمبر107واں ہے۔
اس رپورٹ میں افغانستان اور لبنان کو غمگین ممالک قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2013 سے اقوام متحدہ دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن مناتا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔

Related posts

بائیڈن اور ان کی انتظامیہ جنگی جرائم میں ملوث ہے،فلسطین میں قیامِ امن تک نیٹو کی اسرائیل سے تعاون کی کوششیں قبول نہیں: ترک صدر

Hamari Duniya

انڈیااتحاد کو ووٹ دیں پانی کے بل 15 دنوں کے اندر معاف کر دیے جائیں گے:وزیراعلیٰ

Hamari Duniya

راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا غلام نبی آزاد پہنچ گئے۔۔

Hamari Duniya News